ہرنیا کیا ہے؟
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ہرنیا Hernia ایک عام بیماری ہے۔ آنتوں کے اوپر موجود ایک جھلی ہوتی ہے اس جھلی کے پھٹنے یا ڈھیلا ہو جانے سے آنت کا کوئی حصہ جھلی سے باہر نکل آتا ہے۔ ہرنیا زیادہ تر پیٹ کے مختلف حصوں پر ظاہر ہوتا ہے۔ ہرنیا میں پیٹ کے کمزور حصے سے انتڑیاں یا دیگر اعضاء مثلاً پیٹ کی اندرونی چربی وغیرہ پیٹ کے باہر خارج ہو کر جلد کے نیچے ایک تھیلی کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے اور لیٹنے یا آرام کرنے سے خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔ زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد یہ تھیلی سوج کی شکل میں مستقل موجود رہتی ہے اور تکلیف دہ صورت اختیار کر لیتی ہے ، ھرنیا عام طور پر ناف ، ناف اور سینے کے درمیانی حصے میں نمودار ہوتا ہے
مختلف بیماریوں ، لمبی کھانسی ، دمہ یا پیشاب کی رکاوٹ کی بیماری میں بھی ھرنیا ہونے کا امکان ہوتا ہے
ہرنیا کی وجوہات
حمل کے دوران صحیح غذاء کااستعمال نہ کرنا ، جھلی کا کمزور ہونا ، وزنی چیز کا اُٹھانا ، قبض ، مستقل نزلہ ، مستقل کھانسی اور دمہ ، موٹاپا ، سگریٹ نوشی ، پھپھڑوں کی بیماری ، پیشاب کی رکاوٹ ، پیٹ میں پانی پڑنا
ھرنیا کی بیماری میں ان تجاویز پر عمل کرکے بیماری کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے
٭وزن میں کمی کی جائے
٭مرغن غذائوں سے پرہیز کیا جائے اور سا دہ غذائیں سبزیاں اور سلاد زیادہ استعمال کیے جائیں۔
٭سگریٹ نوشی، شراب نوشی سے پرہیز کیا جائے۔
٭کھانسی ہونے کی صورت میں اس کا علاج کیا جائے۔
٭ذیابیطس کی صورت میں اس کو کنٹرول کیا جائے،،
ہرنیا کی علامات
پیٹ میں بغیر درد کے ابھارجسکو دبانے پر محسوس کیا جا سکے،، درد کے ساتھ ابھار ،، متلی کا اکثر آنا،، پیٹ کے نیچے سوزش ، پیٹ میں جلن ھرنیا کی علامات ہے
پریز
بدہضمی والی غذاوں بادی چیزیں ، مرچ مصالہ کا کم سے کم استعمال ، تلی ہوئی چیزیں ، کافی اور تیز پتی والی چائے سے پرھیز کریں
علاج نسخہ ھرنیا
سقمونیا 10 گرام ، مغز بادام 200 گرام ، گلقند 120 گرام
سقمونیا اور مغز بادام کو الگ الگ پیس کر گلقند میں شامل کر کے معجون بنا لیں
خوراک
ایک ٹیبل سپون صبح نہار منہ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں، اور کسی بڑے میڈیکل سٹور سے ھرنیا کا بیلٹ ملتا ھے لے کر پیٹ پر باندھیں ، ان شاء اللہ پندرہ سے بیس دن میں مرض سے نجات مل جائے گی
پرھیز
بدہضمی والی غذاوں بادی ، مرچ مصالہ کا کم سے کم استعمال ، تلی ہوئی چیزیں، کافی اور تیز پتی والی چائے سے پرھیز کریں