ہفتہ 2 اگست کی ہفتہ وار بیٹھک کے میزبان
چوہدری بنارس نے فرینڈز روشنی فورم کے ساتھیوں
کے اعزاز میں ہائی ٹی کا انتظام و انصرام کیا۔۔۔
ہالینڈ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ نمائندہ خصوصی) فرینڈز روشنی فورم کی ہفتہ وار بیٹھک بروز ہفتہ 02 اگست 2025 کو رات آٹھ بجے کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں منعقد ہوئی۔ مذکورہ بیٹھک کے میزبان اول چوہدری بنارس علی نے لذت کام و دہن کے سلسلے میں ساتھیوں کے لئے ریفریشمنٹ کا بہترین انتظام و انصرام کیا۔متذکرہ بیٹھک میں جاوید عظیمی، میاں عاصم محمود، میاں عمران ، علی اعجاز ، جاوید بٹ پیارا ، میاں آفتاب، چاند ملک اور چوہدری بنارس شریک ہوئے ۔جاوید عظیمی نے ٹیم ممبران کی سالگرہ کو اجتماعی اور منظم طریقے سے منانے کے لئے لائحہ عمل دیا کچھ ترمیم کے بعد اس لائحہ عمل سے دوستوں اور ساتھیوں نے اتفاق کیا ۔ اس بیٹھک کے دوران ساتھیوں نے پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد میں مغرب اور عشاء کی نمازیں بھی باجماعت ادا کیں ۔