ہمارا المیہ ۔۔۔۔
تحریر۔۔۔سعادت حسن منٹو
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ ہمارا المیہ ۔۔۔۔ تحریر۔۔۔سعادت حسن منٹو)میرے کمرے کی کھڑکی جو گلی کی طرف کھلتی ہے’ اس کے باہر دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے گلی کے چند آوارہ لڑکے ذکر کر کے لطف اندوز ہو رہے تھے اور میں اپنے کمرے میں بیٹھا مدھم موسیقی کے ساتھ ساتھ’ ان کی واہیات باتیں بھی سن رہا تھا۔۔۔
ان لڑکوں میں سے ایک نے کہا:
یار وہ تو اب بوڑھی ہوگئ’ اس کی بیٹی دیکھی ہے گلنار’ بہت ظالم چیز ہے۔۔۔ اور۔۔۔
ابھی اس کی بات اُدھوری ہی تھی کہ اذان کی آواز گونجنے لگی’ اس شور میں ان کا ایک ساتھی بات ٹھیک طرح سے سن نہ پایا’ میرے کمرے کی کھڑکی کھٹکھٹا کر غصے سے بولا: یار گانے بند کر اذان ہو رہی ہے “
سعادت حسن منٹو