Daily Roshni News

’ہم ہوٹلز پر کھانا کھانے جاتے ہیں‘، گدھے کے گوشت کا معاملہ قائمہ کمیٹی فوڈ سکیورٹی میں پہنچ گیا

اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا معاملہ قائمہ کمیٹی تک پہنچ گیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی کے اجلاس میں رکن کمیٹی سید ایاز شیرازی نے یہ معاملہ اٹھایا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم ہوٹلز پر کھانا کھانے جاتے ہیں،گدھے کی فروخت کا معاملہ سنجیدہ ہے، گدھے کے گوشت کا معاملہ پورے ملک کا معاملہ ہے،جہاں جہاں کارخانے لگانے کی اجازت دی کیا وہاں سے لیکج تو نہیں ہوا؟

اس پر سیکرٹری فوڈ اینڈ سکیورٹی نے بتایا کہ ہمارا کام ملکی سطح پر فوڈ پالیسی کو دیکھنا ہے، ہم گوشت کو برآمد کرنے کے لیے لائسنس ضرور دیتے ہیں، لوکل سطح پر معاملات دیکھنا ضلعی انتظامیہ کا کام ہے۔

Loading