Daily Roshni News

ہولو کاسٹ میں بچنے والے اسٹیفن کیپوس نے غزہ میں مظالم روکنے کا مطالبہ کردیا

ہولو کاسٹ میں بچ جانے والے اسٹیفن کیپوس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت ہولوکاسٹ کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اسٹیفن کیپوس نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے اس کو فوراً بند کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا ’کبھی دوبارہ نہیں‘ کا وقت اب ہے، یہ بھی ہولوکاسٹ کا واضح اور غلط استعمال ہے کیونکہ جن لوگوں نے اُس ظلم کو حقیقت میں جھیلا ہے، اُن کے نزدیک ’کبھی دوبارہ نہیں‘ کا مطلب کچھ اور ہے۔

اسٹیفن کیپوس نے اس لفظ  کا مطلب واضح کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی انسان یا کسی بھی قوم پر دوبارہ ایسے مظالم کبھی نہ ڈھائے جائیں۔

Loading