یادوں کے ساتھ جڑے رشتوں کی ابھی سے قدر کریں
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اس سال رمضان میں ہم ایک عجیب سی کیفیت محسوس کر رہے ہیں، ہم جلدی سونے لگے ہیں، اس لیے نہیں کہ ہماری نیند پوری ہو گئی ہے، بلکہ اس لیے کہ تھکن ہم سے سبقت لے گئی ہے، اور اس لیے کہ ہمارے دلوں کو جاگنے سے زیادہ انتظار نے تھکا دیا ہے، ہم زیادہ دیر تک خاموشی سے بیٹھتے ہیں، بغیر کسی شور و غل کے افطار کرتے ہیں، اور دعا کو اس طرح تھامتے ہیں جیسے کوئی ڈوبتا ہوا آخری تنکے کا سہارا لیتا ہے، باتیں کم ہو گئی ہیں، سوچیں بڑھ گئی ہیں، اور تمنائیں ہلکی ہو گئی ہیں، مگر ان کا دکھ زیادہ گہرا ہو گیا ہے۔اس سال کا رمضان پہلے جیسا نہیں ہے، اس میں ایک ادھوری سی تسکین ہے، اور ایک ایسا باوقار غم ہے جو چیختا نہیں، بلکہ سینے میں بیٹھ کر ہمارے ساتھ روزہ رکھتا ہے۔ 🥹 یہ ماہ رمضان پہلے جیسا نہیں ہے اس میں اب سونا لازمی ہوچکا ہے رات بھی کچھ لمبی ہوگئی ہے اور سحری کا ٹائم بھی لیٹ ہوچکا ہے بلکہ اس کے بعد آئندہ آنے والے رمضان لمبارک میں تو رات مزید لمبی اور سحری مزید لیٹ ہو جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔ راتوں میں سحری تک جاگنے والے رمضان کے مہینے اب رخصت ہو چکے ۔۔۔۔۔ اب ہر سال ہمیں مکمل مختلف ماہ صیام کا سامنا ہوگا ۔۔۔۔۔۔ گزشتہ تمام رمضان کی راتیں ہم سحری تک جاگ کر گزار دیتے تھے ۔۔۔۔ یہ ہماری جوانی کی زندگی کی یادگار راتیں تھیں اور یہ ہم اپنے بچوں کو سنایا کریں گے کہ ایسے بھی روزے ہوتے تھے جن میں ہم رات بھر جاگا کرتے تھے اور سحری کھا کر سوتے تھے۔۔۔۔۔۔ اب اللہ جانے پھر سے 33سال بعد جب گرمیوں کے روزے آئیں گے تو ہم ہوں گے بھی یا نہیں یا اگر ہوئے تو تمام رات جاگنے کے قابل بھی ہوں گے یا نہیں یا اگر ہوں گے بھی تو آج کے ہمارے ساتھی دوست یار، میاں بیوی، ماں باپ، بہن بھائی، جن کے ساتھ ملکر ہم جاگا کرتے تھے وہ بھی ہوں گے یا نہیں 😰😰😥😢 بس وہ گزر جانے والے سابقہ رمضان یادگار بن گئے ہیں ان کی یادوں اور ان یادوں کے ساتھ جڑے رشتوں کی ابھی سے قدر کریں یہ بھی بیت جانے والے رمضان کے مہینوں کی طرح پھر نہیں ملیں گے 💞💞💞😔😢😞
#خوبصورت_سمو
#______________smo__سمو____samara
![]()

