یورپ بھر گرمی کی شدت اور حدت کی
لپیٹ میں ، ہالینڈ میں درجہ حرارت 35 ڈگری
سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔ شہریوں کا کثیر تعداد میں
ساحل سمندر کی جانب رخ ۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز ڈیسک) یورپ میں موسم گرما کا آغاز 21 جون سےہو چکا ہے۔ آج یکم جولائی 2025 کو صبح ہی سے سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے اس کی چمک سے گرمی کی حدت اور شدت میں بتدریج اضافہ ہوتا چلا گیا۔ اس وقت ہالینڈ بھر درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کچھ شہروں میں پارہ 36 کو چھو رہا ہے۔ ہالینڈ کے شہری گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے ساحل سمندر کی جانب رخ کئے ہوئے ہیں ۔