یورپ کے معروف و سینئر صحافی چوہدری ظفر اقبال ساہی کا پی ٹی وی ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ*
یونان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انصراقبال بسراء ) ممتاز سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری *ظفر اقبال ساہی* نے پاکستان ٹیلی وژن (PTV) ہیڈ آفس اسلام آباد کا خصوصی دورہ کیا۔
دورے کے دوران ان کی ملاقات پی ٹی وی کے نیوز ڈائریکٹر *ڈاکٹر ہارون الٰہی* سے ہوئی، جس میں قومی و بین الاقوامی میڈیا کے رجحانات، نشریاتی چیلنجز اور ادارہ جاتی بہتری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
چوہدری ظفر اقبال ساہی نے پی ٹی وی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، جن میں نیوز روم، پروڈکشن یونٹ، ڈیجیٹل میڈیا سیل اور تکنیکی شعبے شامل تھے۔
انہوں نے پی ٹی وی کی پیشہ ورانہ خدمات اور کردار کو سراہا اور کہا کہ:
*”پی ٹی وی ایک قومی ورثہ ہے، اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔”*
دورے کے اختتام پر پی ٹی وی انتظامیہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
![]()






