یورپ کے نجی دورے کے دوران علی اصغر عظیمی کی
ہالینڈ آمد، نگراں مراقبہ ہال محمد جاوید عظیمی نے
عظیمی ہاؤس دی ہیگ میں پرتپاک استقبال کیا۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) علمی، ادبی، روحانی سلسلہ عظیمیہ سے عرصہ دراز سے وابستہ مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمیؒ کے شاگرد رشید اور قرآنی علوم کو فروغ دینے کے لئے قرآن فہمی کے سلسلے میں ہمہ وقت مصروف عمل علی اصغر عظیمی آجکل یورپ کے نجی دورے پر ہیں۔ گزشتہ روز بدھ23 جولائی 2025علی اصغر عظیمی ہالینڈ میں موجود عظیمی باؤس دی ہیگ تشریف لائے تو نگراں مراقبہ ہال ہالینڈ محمد جاوید عظیمی نے اپنے روحانی بھائی کا پر تپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں خصوصی نشست میں علی اصغر عظیمی نے قرآنی علوم کی تفہیم قرآن فہمی کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترجمہ کرنے والا ہر مترجم اپنی ذہنی بساط کے مطابق ہی ترجمہ کرتا ہے۔ اِس سلسلے میں آپ نے مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ” کی ہدایات پر روشنی ڈ ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کم از کم سات مختلف متراجم کے ترجمے کسی ایک ہی سورہ یا آیت اپنے سامنے رکھ کر غور کریں تو اس میں اکثریت ترجمے یکساں مطابقت رکھتے ہوں تو ان کو معنوی اعتبار سے قریب تر قرار دیا جا سکتا ہے۔ گفتگو کے دوران محمد جاوید عظیمی نے امام سلسلہ عظیمیہ حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کے فیوض و برکات اور روحانی علوم سے متعلق جبکہ مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ سے ہونے والی ملاقاتوں اور آپ کی شفقت اور محبت کے واقعات بیان کرتے ہوئے سلسلہ عظیمیہ کے مشن عظیم کو فروغ دینے کے لئے عزم مصمم کا اعادہ بھی کیا۔ اس خصوصی نشست میں علی اصغر عظیمی نے واقعہ معراج اور نماز
مومن کی معراج ہے، پر علمی، فکری انداز میں معراج کے اسرار و رموز بیان فرمائے۔
متذکرہ طویل دورانیے کی خصوصی نشست میں حضور قلندر بابا اولیاء کی تالیف لوح و قلم میں بیان کئے گئے روحانی علوم اور ان کے اسرار و رموز پر اپنی فہم کے مطابق تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ جاوید عظیمی نے اپنی گفتگو کے دوران مراقبہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا باقاعدگی سے مراقبہ کرنے والے کی باطنی نگاہ متحرک ہو جاتی ہے نشست کے اختتام پر میزبان جاوید عظیمی نے معزز مہمان اور روحانی بھائی علی اصغر عظیمی کا عظیمی ہاؤس دی ہیگ تشریف لانے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔ جبکہ مہمان بھائی نے میزبانی اور پزیرائی کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔یاد رہے اس نشست میں بلجیم سے آئے مہمان وقاص ارشد موجود رہے اور علمی سوالات کر کے اپنی موجودگی کا احساس بھی دلاتے رہے۔
پاکستان سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمان علی اصغر عظیمی اپنی اہلیہ کےہمراہ یورپی ممالک کے دورے کے دوران 31 جولائی کو بلجیم سے فن لینڈ روانہ ہوں گے۔ بعد ازاں ڈنمارک جائیں گے جہاں علمی نشست میں بھی شرکت کریں گے۔