Daily Roshni News

یوم اقبال تقریب، زیرا ہتمام بزم ادب نیدر لینڈز کے لئے اہم مشاورتی اجلاس،حتمی شکل دے دی گئی۔

یوم اقبال تقریب، زیرا ہتمام بزم ادب نیدر لینڈز کے لئے

عظیمی ہاؤس دی ہیگ میں منعقدہ اہم مشاورتی اجلاس میں

 تقریب کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

پاشید (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ نمائندہ خصوصی) معروف علمی ادبی تنظیم بزم ادب نیدرلینڈز کے زیر اہتمام تیسری  سالانہ پروقار تقریب یوم اقبال 2025 کے لئے  اہم مشاورتی اجلاس گزشتہ روز بروز  بدھ 5 نومبر کو عظیمی ہاوس دی ہیگ میں منعقد ہوا۔ جاوید عظیمی کی سرپرستی میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں فرینڈز آف روشنی فورم کے معزز  ساتھیوں میاں عاصم محمود، چوہدری محمد الیاس ، میاں آفتاب، چوہدری اقبال قاضیاں ، چوہدری اصغر، چاند ملک، علی اعجاز، راجہ فاروق حیدر اور  چوہدری بنارس علی نے تقریب کے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کرکے اپنے تجربات کی روشنی میں عملی تجاویز پیش کیں اور تقریب کو حتمی شکل دے دی ۔

اجلاس کے دوران تمام ساتھیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیرون ممالک سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں اور ہالینڈ میں پاکستان کمیونٹی کے حضرات کا تقریب میں شاندار استقبال کیا جائے گا ۔ قبل ازیں جاوید عظیمی نے تمام معزز ساتھیوں کے اعزاز میں پُر تکلف عشائیہ دیا ۔ اس اجلاس  کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے میاں عاصم محمود نے اپنی دلنشین آواز میں کیا – یاد رہے متذکرہ تقریب بزم ادب  نیدرلینڈکے زیر اہتمام بروز اتوار 9 نومبر دن 2 بجے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں منعقد ہو گی ۔ اس تقریب میں کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Loading