Daily Roshni News

یوم اقبال کی پر وقار تقریب 9 نومبر 2024 پاکستان کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں منعقد کی جائے گی

ہالینڈ، یوم اقبال کی پر وقار تقریب 9 نومبر 2024

پاکستان کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں منعقد کی جائے گی

عظیمی ہاؤس میں مشاورتی اجلاس میں حتمی فیصلہ ہو گیا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل – نمائندہ خصومی )گزشتہ روز بروز ہفتہ 26 اکتوبر 2024 عظیمی ہاؤس دی ہیگ میں شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ  کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 9 نومبر کو منعقد کی جانے والی یوم اقبال ؒکی پر وقار تقریب کے لئے اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ مذکورہ اجلاس  کا آغاز تلاوت قرآن سے جاوید  بٹ پیارا نے کیا جبکہ عارفانہ کلام میاں مظفر حسین نے پیش کرنے کی کا سعادت حاصل کی۔ مشاورتی اجلاس میں محمد جاوید عظیمی نے یوم اقبال کی تقریب کا تفصیلی پائلٹ پروگرام پیش کیا۔ شرکائے اجلاس میاں عاصم محمود ، چوہدری اقبال قاضیاں، میاں عمران ، میاں مظفر حسین، جاوید بٹ پیارا، میاں آفتاب، ڈاکٹر کامران خان اور چوہدری سلیم یوسف نے اجتماعی طور پر پائلٹ پروگرام سے اتفاق کرتے ہوئے اس تقریب کو مزید منظم بنانے کے لئے مثبت تجاویز پیش کیں  جن پر اتفاق رائے سے عمل پیرا ہونے کے لئے یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

اجلاس کے دوران جاوید عظیمی نے انتظامی امور کو سر انجام دینے کے لئے ذمہ داریوں  کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق

میاں عاصم محمود ۔ پروگرام کنٹرولر

میاں عمران۔معاون کنٹرولر

ڈاکٹر کامران خان ۔ میڈیا انچارج

چوہدری محمد اقبال قاضیاں – انچارج برائے لذت کام و دہن

 جاوید بٹ پیارا – معاون میڈیا انچارج

چوہدری سلیم یوسف استقبالیہ کمیٹی کے انچارج جبکہ میاں مظفر حسین اور میاں آفتاب   ممبران ہوں گے۔

متذکرہ پروگرام بزم علم و ادب روشنی نیدر لینڈز اور پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کے باہمی اشتراک سے پاکستان کمیونٹی سینٹر کے ہال میں  بروز ہفتہ 9 نومبر 2024 شام سات بجے محمد جاوید  عظیمی کی زیر صدارت منعقد ہوگا ۔ اس سلسلے میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف مکتبہ فکر سےوابستہ  نمایاں شخصیات کو مدعو کرنے کا سلسلہ زور وشور سے جاری و ساری ہے ۔

یاد رہے اجلاس سے قبل محمد جاوید عظیمی کی جانب سے  لذت کام و دہن کے سلسلے میں شرکائے اجلاس کی تواضع گرما گرم پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔

Loading