Daily Roshni News

یوم یکجہتی  کشمیر،اجتجاعی مظاہرہ،عالمی عدالت انصاف دی ہیگ کے سامنے مقررین کے خطابات

یوم یکجہتی  کشمیر، اجتجاعی مظاہرہ،زیر اہتمام کشمیر پیس فورم نیدرلینڈز

عالمی عدالت انصاف دی ہیگ کے سامنے مقررین کے خطابات

جبکہ مظاہرین کی بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی ) ہر سال پانچ فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد محب وطن پاکستانی اور کشمیر ی مقبوضہ کشمیر کے کشمیری بہنوں، بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اور بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کرتے ہیں۔ ہالینڈ میں کشمیر پیس فورم نیدرلینڈ ز کے زیر اہتمام راجہ زیب خان اور ڈاکٹر محمد کامران خان کی قیادت  میں بروز پیر پانچ فروری کو عالمی عدالت انصاف دی ہیگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مذکورہ مظاہرے میں انتہائی  سرد موسم اور برفانی ہواؤں کے باوجود محب و طن  پاکستانی اور کشمیر یوں  نے شرکت کرکے اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف شدید  نفرت کا اظہار کرتے ہوئے عالمی عدالت کے سامنے بھارتی  حکومت کے خلاف شدید نفرت انگیز نعرے  بازی کی جبکہ بھارتی افواج کو مقبوضہ کشمیر سے نکلنے کا مطالبہ نعروں کی صورت میں کیا گیا۔ متذکرہ احتجاجی مظاہرے میں ہالینڈ میں آباد پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے مختلف  مکتبہ فکر کی نمائندہ شخصیات  مولانا افتخار علی چشتی ، مولانا افتخار حسین شاہ، مولانا غلام مصطفےٰنقشبندی،  حاجی محمد جاوید عظیمی ، خالد محمود چوہدری بدرالنسا چوہدری، راجہ زیب خان، ڈاکٹر کامران خان ، راجہ فاروق حیدر خان، راجہ اعجاز قیصر، پروفیسر ایم اسلم اور دیگر نے اپنے خطابات  میں کشمیری بہنوں  بھائیوں سے مکمل یکجہتی جبکہ بھارتی حکومت کی ظلم و بربریت اور انسانیت سوز مظالم پر شدید مذمت اور نعرے بازی  کے ساتھ ساتھ 76سال سے اقوام عالم بلخصوص انسانی حقوق کے علمبردار  ممالک کی مجرمانہ خاموشی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی۔

یادرہے ہالینڈ میں شدید سردموسم کا راج ہے لیکن راجہ فاروق حیدر نے  پرجوش اور ایمانی حرارت دینے والے نعروں سے مظاہرین  کے لہو کو گرمائے رکھا ۔ احتجاجی مظاہرے کا اختتام پر مظاہرین کی تواضع گرما گرم کشمیری چائے اور سموسوں سے کی گئی۔

Loading