Daily Roshni News

یوم یکجہتی کشمیر پر خصوصی سیمینار، زیر اہتمام سفارت خانہ پاکستان،، سفیر پاکستان کا خصوصی خطاب۔

ہالینڈ، یوم یکجہتی کشمیر پر خصوصی سیمینار، زیر اہتمام سفارت خانہ پاکستان

 کمیونٹی کی نمایاں شخصیات راجہ زیب خان، راجہ محمد قمر زیب خان،

 جاوید عظیمی ،راجہ فاروق حیدراور دیگر کی شرکت ، سفیر پاکستان کا خصوصی خطاب۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔ نمائندہ خصوصی) ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پر سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ نے خصوصی سمینار کا انتظام و انصرام کیا۔ مذکورہ سیمینار میں پاکستانی کمیونٹی کی متحرک نمایاں شخصیات کشمیر پیس فورم  صدر راجہ زیب خان ، نائب صدرراجہ قمر زیب خان، نائب صدر جنرل سیکرٹری راجہ فاروق حیدر معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹرمحمد جاوید عظیمی فرینڈز آف روشنی کے رکن چوہدری بنارس علی خان، پروفیسر وقار اسلم اور دیگر حضرات نے شرکت کرکے مظلوم کشمیری بہنوں ، بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی حمایت کی بھر پور یقین دہانی کروائی ۔ سیمینار میں محترم سفیر پاکستان سید حیدر شاہ نے انتہائی علمی اور فکری انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ۔قبل ازیں صدر پاکستان، وزیر اعظم اور  ڈپٹی  وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جبکہ مقررین میں  کشمیر پیس فورم کے صدر راجہ زیب خان، سیکرٹری جنرل راجہ فاروق حیدر ، ڈاکٹر کامران ،

بدر النسا باری اور دیگر نے خطابات کئے۔ فرسٹ سیکرٹری محمد جنید نے پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ بعد ازاں شرکا کی تواضع پاکستانی کھانوں اورکشمیری چائے سے کی گئی۔

Loading