Daily Roshni News

یونان میں جشنِ انوارِ شعبان مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

یونان میں جشنِ انوارِ شعبان مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

یونان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ انصر اقبال بسراء )پیریا یونان میں سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی جشنِ انوارِ شعبان بھرپور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا،

میں واقع یورپ کے قدیمی امام بارگاہ، عزاخانۂ گلزار زینبؑ میں خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

اس بابرکت محفل سے خطاب کے لیے عالمی شہرت یافتہ مبلغِ اسلام علامہ کمیل مہدوی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے اہلِ بیت اطہارؑ کے فضائل پر روشنی ڈالتے ہوئے، ماہِ شعبان کی عظمت اور فضیلت بیان کی اور اسے رسولِ اکرمؐ کا مہینہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہِ شعبان کی ہر خوشی دراصل حضرت ابو طالبؑ سے منسوب ہے اور یہ مہینہ دعاؤں کی قبولیت اور اللہ و اس کے رسولؐ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔محفل میں مقامی منقبت خوانوں کے علاوہ برطانیہ سے تشریف لائے خطیبِ اہلِ بیتؑ، علامہ سید علی کاظم نے بھی اپنے مخصوص انداز میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ اس روحانی اجتماع میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔محفل کے اختتام پر حاضرین کی تواضع کے لیے خصوصی نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا، جس سے عقیدت مندوں نے استفادہ کیا۔ جشنِ انوارِ شعبان کی یہ روحانی محفل ایمان افروز لمحات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Loading