یونان کی فضا نعرہ ولایت علی والی اللہ اور نعرہ حیدری یا علی یا علی سے گونج اُٹھی
یونان( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔۔ انصر اقبال بسرا )امام بارگاہ عزا خانہ یاصاحب الزمان علیہ السلام کمنیایونان کے زیراہتمام جشن مولود کعبہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں یونان بھر سے مومنین و مومنات ،محبان مولا کائنات ، مذہبی ،سماجی اور صحافی برداری نے شرکت کی ۔
جشن میں جرمنی سے ذاکر ملک ارشد محمود اعوان اور ذاکر ملک سلطان حیدر اعوان نے خصوصی شرکت کی ،اہلبیت کی شان کی قصیدے پڑھ کر خوب داد وصول کی ،ملک ارشد محمود کا کہنا تھا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان اعلی شان ہے کا میں حکمت کا گھر ہوں اور علی اسکا دروازہ ہے ، فرمان سیدنا علی المرتضی رض۔۔۔ ہے کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے پرہاتھ رکھ کر دعا کی اے اللہ علی کے سینے کو علم،عقل و دانائی ،حکمت اور نور سے بھر دے ،جشن کے آخر میں بانی عزا خانہ یا صاحب الزمان کمنیا سید اسد عباس جعفری نے آنے والے محبان علی، مہمانوں اور بالخصوص صحافی برداری کا شکریہ ادا کیا ،جشن کے اختتام میں ظہور مولا کائنات کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا ۔