یونان کے سب سے بڑے جزیرے کریٹ میں شدید جنگلاتی آگ نے تباہی مچا دی… ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایتھنز، یونان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔انصر اقبال بسراء )جزیرہ کریٹ کے جنوبی حصے میں تیز ہواؤں کے باعث جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے زیتون کے باغات، گھروں اور ہوٹلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
1,000 سے زائد افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ فائر بریگیڈ، فائر انجنز اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
تیز ہوائیں ریسکیو آپریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
لوگوں کو متاثرہ علاقوں میں واپس نہ جانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ امدادی کام بخوبی جاری رہ سکیں۔
یونانی حکومت اور محکمہ تحفظِ جنگلات کی جانب سے ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور قریبی علاقوں میں الرٹ جاری ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔