Daily Roshni News

یونان کے معروف جرنلسٹ و آرٹسٹ ابراہیم فیض کی سویڈن آمد پر شاندار استقبالیہ عشائیہ

یونان کے معروف جرنلسٹ و آرٹسٹ ابراہیم فیض کی سویڈن آمد پر شاندار استقبالیہ عشائیہ

یونان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔یونان انصر اقبال بسراء ) یونان کے معروف صحافی، مصور اور کمیونٹی ورکر ابراہیم فیض کی سویڈن آمد پر سٹاک ہوم کی بزنس کمیونٹی اور یونان نژاد سویڈن میں مقیم احباب کی جانب سے ایک شاندار استقبالیہ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پرتپاک تقریب انمول ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی جہاں بڑی تعداد میں یونان سے ہجرت کر کے آنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب کا مقصد ابراہیم فیض کی سویڈن آمد کا خیرمقدم کرنا اور ان کی ماضی میں کی گئی خدمات کا اعتراف کرنا تھا۔ شرکاء نے یونان میں ان کے تعمیری کردار اور کمیونٹی کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور سویڈن آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔

سویڈن کی معروف سماجی و صحافتی شخصیت، دیرینہ دوست ارشد خان ملتانی نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیم فیض اگست میں ہونے والے مختلف آزادی میلوں میں شرکت کریں گے اور اپنی یادگار پرفارمنسز سے یونان والے میلوں کی یادیں تازہ کریں گے۔

میزبانوں میں مرزا نعمان، اکرام، سید اشتیاق شاہ اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں، جنہوں نے مہمانوں کی لذیذ کھانوں سے بھرپور تواضع کی۔

ابراہیم فیض اور ارشد خان ملتانی نے پرتپاک استقبال اور محبت بھرے ماحول پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ سویڈن میں کمیونٹی سرگرمیوں میں ایک نئے جذبے سے حصہ لیں گے۔

Loading