یوکرین کے ایک گاؤں پر روسی حملے میں 2 ماہ کا بچہ ہلاک ہوگیا۔
حکام کے مطابق شمال مشرقی یوکرین کے خطے Kharkiv میں واقع گاؤں پر روس نے رات گئے حملہ کیا۔
Zolochiv نامی گاؤں یوکرین کے علاقے میں روس کی سرحد سے 20 کلومیٹر دور ہے۔
Kharkiv کے ریجنل گورنر Oleg Sinegubov نے بتایا کہ ‘ رات ڈھائی بجے Zolochiv میں 2 میزائلوں کے حملے سے ایک 3 منزلہ ہوٹل تباہ ہوگیا’۔
انہوں نے بتایا کہ حملے سے ایک بچہ ہلاک ہوا جبکہ اس کی ماں سمیت 2 خواتین زخمی ہوئیں جن کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ روسی حملے سے مجموعی طورپر 30 سے زائد عمارات کو نقصان پہنچا۔
خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر کافی حملے کیے ہیں اور ہمیشہ شہریوں کو ہدف بنانے کے الزامات کی تردید کی ہے۔
اس سے قبل 5 فروری کو یوکرین نے روس کے زیر قبضہ علاقے میں بیکری پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج نے بیکری پر امریکی ساختہ راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے ۔
روسی حکام کے مطابق بیکری کے ملبے سے 10 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔