Daily Roshni News

یُومِ پاکستان۔۔۔خصوصی۔۔۔ناصر نظامی

یُومِ پاکستان

خصوصی۔۔۔ناصر نظامی

آج ہے۔۔۔ یوم پاکستان
ہم کو ملی۔۔۔ قومی پہچان

اس کے مصور ہیں۔ اقبال
قائد اعظم کا ہے۔۔۔کمال
خطہ بنایا۔۔۔۔۔ عالی شان

سبز ہلالی اس کا ۔۔۔۔پرچم
لہراتا رہے دنیا میں۔۔ ہر دم
یہ اپنا ہے قومی۔۔۔۔نشان

یہ خطہ اسلام کا۔۔۔۔ مظہر
اس پہ کٹائے ہیں لاکھوں سر
اس کی بقا اپنا ۔۔۔ ایمان

اس کا روشن نام ہے کرنا
اس کے لئے ہے جینا مرنا
یہ ہے ہمارے دل کی جان

رکھو آپس میں۔۔ بھائی چارا
ہونا نہ کبھی۔۔۔۔ پارہ پارہ
قوم کا نہ کرنا۔۔۔۔ نقصان

محنت اور۔۔۔ بلند خیالی
ملک میں لائے گی خوشحالی
پھولیں پھلیں اس کے کھلیان

آو سارے مل کے۔ نظامی
قومی پرچم کو دیں۔۔ سلامی
اس پرچم کا رکھیں ۔۔ دھیان
ناصر نظامی

Loading