Daily Roshni News

یہاں یقین سچ پر نہیں، بلکہ جھوٹ پر جلدی آ جاتا ہے…

یہاں یقین سچ پر نہیں، بلکہ جھوٹ پر جلدی آ جاتا ہے…

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کیونکہ جھوٹ کو ثابت ہونے کی ضرورت نہیں پڑتی، وہ بس سننے والے کے رجحان کے مطابق خود کو ڈھال لیتا ہے۔

اور سچ…

سچ خاموشی سے کھڑا رہتا ہے، دلیل مانگتا ہے، وقت مانگتا ہے، سمجھ مانگتا ہے…

اور یہی وہ چیزیں ہیں جو آج کے انسان کے پاس کم رہ گئی ہیں۔

ہم نے تحقیق چھوڑ دی ہے،

ہم نے سن کر مان لینا سیکھ لیا ہے…

اور ہم نے سچ کو مشکل اور جھوٹ کو آسان سمجھ لیا ہے۔

اسی لیے آج سچ بولنے والا کٹہرے میں کھڑا ہوتا ہے،

اور جھوٹ بولنے والا مجمع کا محبوب بن جاتا ہے۔

مگر حقیقت کبھی نہیں بدلتی…

سچ وقتی طور پر ہار سکتا ہے، تنہا ہو سکتا ہے، نظر انداز ہو سکتا ہے…

لیکن مٹ نہیں سکتا۔

یاد رکھیں…

جھوٹ کی عمر شور جتنی ہوتی ہے،

اور سچ کی عمر زمانوں جتنی۔

Loading