یہ دنیا کے مختلف ممالک کی بہترین کہاوتیں
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) (1) : “جو دوسروں کے گھر کو نقصان پہنچاتا ہے، اس کا اپنا گھر تباہ ہو جاتا ہے۔” (سوئٹزرلینڈ)
(2) : “جو شخص پیٹ بھر کر کھا لے، اسے روٹی کا مزہ نہیں آتا۔” (اسکاٹ لینڈ)
(3) : “اگر تم ہنسنا نہیں جانتے، تو دکان نہ کھولو۔” (چین)
(4) : “اچھی صورت سب سے اچھی سفارش ہے۔” (انگلینڈ)
(5) : “نیکی کرنا اور احسان فراموشی مل کر ایسے ہیں جیسے پانی میں خوشبو ڈالنا۔” (پولینڈ)
(6) : “اگر کسی قوم کی ترقی دیکھنی ہو تو اس کی عورتوں کو دیکھو۔” (فرانس)
(7) : “ہم اکثر چیزوں کو ان کی حقیقت کے بجائے ان کے عنوان سے جانچتے ہیں۔” (امریکہ)
(8) : “دوسروں کی غلطیاں ہمیشہ ہماری غلطیوں سے زیادہ نمایاں لگتی ہیں۔” (روس)
(9) : “سچ میں خوشی قناعت میں ہے۔” (اٹلی)
(10) : “ہر انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے۔” (انگلینڈ)
(11) : “دماغ کو علم سے بھرو، جسم کو زیورات سے نہیں۔” (چین)
(12) : “خود پسندی جہالت کی علامت ہے۔” (اسپین)
(13) : “جو محبت تحفوں پر منحصر ہو، وہ ہمیشہ ادھوری رہتی ہے۔” (انگلینڈ)
(14) : “اس عورت سے بچو جو اپنی نیکی کی تعریف کرے اور اس مرد سے جو اپنی ایمانداری کی بات کرے۔” (فرانس)
(15) : “بیوی سے محبت کرو اور ماں کو اپنے راز بتاؤ۔” (آئرلینڈ)
(16) : “پہلے پانچ سال بچے کو شہزادہ بناؤ، اگلے دس سال غلام کی طرح سکھاؤ، اور پھر دوست بن جاؤ۔” (ہندوستان)
(17) : “انسان بننا آسان ہے، مگر حقیقی مرد بننا مشکل ہے۔” (روس)
(18) : “خاندان نے بولنا سکھایا، اور دنیا نے خاموش رہنا سکھایا۔” (چیکوسلوواکیہ)
(19) : “جو لوگوں کو علم کی نظر سے دیکھتا ہے، وہ ان سے نفرت کرتا ہے، اور جو حقیقت کی نظر سے دیکھتا ہے، وہ معاف کر دیتا ہے۔” (اٹلی)
(20) : “غصہ ایک ایسی تیز ہوا ہے جو عقل کے چراغ کو بجھا دیتی ہے۔” (امریکہ)
(21) : “دینے والوں کو اپنی سخاوت کا ذکر نہیں کرنا چاہیے، مگر لینے والوں کو اس کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔” (پرتگال)
(22) : “بڑا درخت زیادہ سایہ دیتا ہے مگر کم پھل دیتا ہے۔” (اٹلی)
(23) : “اپنی پریشانیوں کو پھٹی جیب میں ڈال دو۔” (چین)
(24) : “زیادہ کھانا بھوکا رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے۔” (جرمنی)
(25) : “روز بوؤ، روز کھاؤ۔” (مصر)
(26) : “اے انسان! موت کو نہ بھولو، کیونکہ یہ تمہیں نہیں بھولے گی۔” (ترکی)
(27) : “بدلہ لینے کی خوشی چند لمحوں کی ہوتی ہے، مگر معافی کا سکون ہمیشہ رہتا ہے۔” (اسپین)
(28) : “محبت اور خوشبو کو چھپایا نہیں جا سکتا۔” (چین)
(29) : “جس کے پاس پیسے نہ ہوں، اسے اپنی بات میٹھی رکھنی چاہیے۔” (ملائیشیا)
(30) : “چھوٹے چھوٹے پانی کے قطرے بھی دریا بنا سکتے ہیں۔” (جاپان)
(31) : “اللہ پرندوں کو رزق دیتا ہے، مگر انہیں خود تلاش کرنا پڑتا ہے۔” (ہالینڈ)
(32) : “محبت تب تک رہتی ہے جب تک پیسہ ہوتا ہے۔” (فرانس)
(33) : “دوست کو قرض دینے والا، دونوں کو کھو دیتا ہے۔” (فرانس)
(34) : “خوبصورت عورت سے شادی کرنے والے کو دو آنکھوں سے زیادہ کی ضرورت ہوتی ہے۔” (انگلینڈ)
(35) : “جس کی پشت پر تنکا ہو، وہ ہمیشہ آگ سے ڈرتا ہے۔” (فرانس)
(36) : “منزل تک پہنچنے والا ہر رکاوٹ کو چھوٹا سمجھتا ہے۔” (فرانس)
(37) : “جو خود کو بھیڑ سمجھتا ہے، وہ بھیڑیے کا شکار بن جاتا ہے۔” (فرانس)
یہ ہیں دنیا کے مختلف ممالک کی بہترین کہاوتیں جو زندگی کے کئی پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہیں