Daily Roshni News

۔دریچہ  ادب پاکستان ۔۔۔رپورٹ۔۔۔عیشا صائمہ

دریچہ ادب پاکستان

یہ ادارہ گزشتہ 25 سال سے

علمی ، ادبی و ثقافتی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

رپورٹ۔۔۔ عیشا صائمہ(نمائندہ خصوصی ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔دریچہ  ادب پاکستان ۔۔۔رپورٹ۔۔۔عیشا صائمہ)جھنگ میں رکھی گئ ایک ادارے کی بنیاد جسے دریچہ ادب کا نام دیا گیا اس کے بانی “قمر ہمدانی” “اویس ملک” (سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جھنگ) “صفدر سلیم سیال مرحوم” “شاہد عباس”( سابقہ ڈپٹی کمشنرجھنگ ) “پروفیسر نوید 

 

اختر”ڈاکٹر شہناز مزمل “” فرحت طاہر شاہ “اور” افتخار جٹیانہ ایڈووکیٹ جھنگ” انہی محترم شخصیات کی وجہ سے پنجاب آرٹ کونسل کا قیام بھی علم میں لایا گیا اس کے پیچھے 

ان کی انتھک محنت تھی جس نے اس ادارے کو مزید فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کیا – دریچہ ادب چونکہ ٢٥سال سے علمی و ادبی و ثقافتی خدمات سرانجام دے رہا ہے ان سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ وقتاً فوقتاً مختلف ادبی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جس میں علم و ادب کے فروغ کیلئے کام کرنے والے ممبران کو اسناد و ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے دریچہ ادب ایک گروپ نہیں بلکہ ایک ایسا یونٹ ہے جو  علمی وا دبی لحاظ سے سب سے آگے ہے  ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کی وجہ سے اس کے چرچے ہیں اس لیے کہ ان کی زیر نگرانی  آن لائن ادبی مشاعرے بھی ہوتے ہیں جس میں ملکی اور غیرملکی ادیب شرکت کرتے ہیں اور اپنی ادبی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں – پاکستان بھر میں اس ادارے کے ادبی یونٹس کام کر رہے ہیں – اور نہ صرف سینیر قلم کاروں کو ان کی ادبی خدمات پر سراہا جاتا ہے بلکہ نئے آنے والے ممبران  کو بھی ان کی تخلیقی کاوشوں پر اسناد اور ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے – یہ ادارہ رجسٹرڈ ہے جو بھی اس میں شمولیت اختیار کرتا ہے اسے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور وہ بہتر طریقے سے  اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتا ہے –

Loading