۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گفتگو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت واصف علی واصف رح
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ حضرت واصف علی واصف رح) سوال:روزے کا کہتے ہیں کہ یہ گناہوں سے بچانے کے لئے ڈھال ہے تو اس بارے میں Spiritually کیا فائدے ہیں __؟
جواب: “آپ ایسے سمجھیں کہ
“ایک گھوڑا آپ کو اپنے اوپر سوار کر کے
علاقہ غیر میں لے جاتا ہے،
وہ آپ کو سیر کراتا ہے
ممنوعہ بستیوں کی –
” یہ گھوڑا نفس ہے –
“اگر آپ فاقہ کریں یا روزہ رکھیں”
“تو یہ گھوڑا Bridled ہو جاتا ہے ، لگام میں آ جاتا ہے
“اور پھر وہ آپ کو کہیں لے کے نہیں جاتا”
” اور نہ آپ کو کہیں جانے دیتا ہے –
جب آپ نے روزہ رکھا
تو اس کا مطلب یہ ہے کہ
“آپ نے روزہ واقعی رکھ لیا”
” کیونکہ اس میں منافقت نہیں ہو سکتی “
“کہ روزہ رکھا ہے یا نہیں ،
” اب یہ روزہ نگاہ کا روزہ ہے ،
” خیال کا روزہ ہے
” اور آپ کی Purity اور پو_تر تا ہو گئ –
“ اب اس حالت میں آپ گناہ نہیں کر سکتے –
آپ حرام کھانا تو دور کی بات ہے
“حلال بھی نہیں کھا سکتے
” اس کا مطلب یہ ہے کہ
اب آپ سے برائی کوئی نہیں ہو گی –
تو یہ ڈھال –
ڈھال کا معنی یہ ہے کہ
اس نے آپ کو گناہ کے تصور سے آزاد کر دیا –
” تو یہ بہت بڑی ڈھال ہے کہ خیال بدل گیا،
” گھوڑا لاغر ہو گیا،
“سوار چوکنا ہو گیا –
جب آپ کو بھوک لگتی ہے تو آپ نے کھانے کو روکا ______ کس نے روکا؟”
“آپ نے –
“کیوں روکا؟
خدا کے خیال سے -“
” اس طرح آپ خدا کا خیال کریں گے -“
پھر ہمہ حال جب آپ کو بھوک لگی،
” پیاس لگی، چائے،
” سگریٹ کی طلب ہوئی تو آپ رک گئے،
کہ یہ تو خدا نے روکا ہے
“تو آپ جتنی دیر خدا کے بارے میں سوچتے جائیں گے”
” اتنی دیر گناہوں سے محفوظ رہیں گے –
“جب خدا Very much موجود ہے “
“تو پھر گناہ کا کیا سوال -“
” روزے کی Real عبادت یہ ہے کہ
یہ آپ کے اور خدا کے درمیان واقعہ ہے “
ورنہ تو آپ پانی پیتے جائیں، کھاتے جائیں -“
“روزہ گھر والوں کے لئے نہیں ہے،
“محلے والوں کے لئے نہیں ہے
“اور سماج کے لئے نہیں ہے –
“یہ بھی ہو سکتا ہے کہ
آپ کسی اور جگہ کھا پی کے آ جائیں”
” مگر روزہ Pure خدا کے لئے ہے –
” اس طرح آپ براہ راست خدا کے قابو میں آ جاتے ہیں”
“اور محفوظ ہو جاتے ہیں
” تو آپ خدا کے گھر میں آ گئے اور امان میں آ گئے_”🌹
گفتگو 17__صفحہ نمبر 189___190
حضرت واصف علی واصف رح
![]()

