Daily Roshni News

۔۔۔۔۔ میرا پہلا روزہ ۔۔۔۔۔۔۔پہلا روزہ 8 سال کی عمر میں رکھا تھا ، خواجہ شمس الدین عظیمی

سارا دن کھیل کو د سو کود، سو کر اور کچھ شرارتیں کر کے گزر کیا، بڑوں کو دیکھ کر روزہ رکھنا شروع کیا

کراچی (ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ عبدالولی خان ) معروف روحانی Dاسکالر اور سلسلہ عظیمہ کے سر براہ خواجہ شمس الدین عظیمی نے بتایا کہ براہ نے میں نے پہلا روزہ 8 سال کی عمر میں رکھا تھا، موسم کے حوالے سے کچھ خاص یاد نہیں لیکن سحری میں والدہ نے سہار پور سے خصوصی طور پر ڈبل روٹی منگوائی تھی اور مجھے دودھ میں بھگو کر کھلائی تھی جس کا ذائقہ آج بھی مجھے یاد ہے، جہان پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ روزے کا سمارا دن کھیل کود ، سو کر اور کچھ شرارتیں کر کے گزر کیا، اس زمانے میں سموسے اور رول تو ہوتے نہیں تھے لیکن پکوڑے کچوریاں ہوتی تھیں، والدہ نے وہی کھلائی تھیں، افطار میں پھل بھی موجود تھے۔ دوران گفتگو انہوں نے بتایا کہ میں نے روزے 6 سال کی عمر میں رکھنا شروع کیسے تھے لیکن عمر کم تھی لہذا والدہ دن میں کچھ کھلا پلا کر کہتی تھیں تمہارا ایک روزہ ہو گیا ہے اور اب ایک روزہ اور رکھ لو اس طرح میں نے ایک دن میں دو دو روزے رکھے۔ بچپن میں روزے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اکثر ایسا ہو جاتا تھا کہ میں بھول جاتا تھا کہ میرا روزہ ہے اور جب کچھ کھا پی لیتا تھا تو یاد آتا تھا کہ روزہ ہے پھر رک جاتا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس وقت روزے کی حقیقت تو معلوم نہیں تھی لیکن گھر میں بڑوں کو روزے رکھتا دیکھ کر رکھنا شروع کیے تھے۔

Loading