محترم کیپٹن عبداللہ شہید صاحب کی شان اقدس میں کلام تحسین و عقیدت
ایبٹ آ باد
اے عبداللہ تو نے شہادت ہے ، پائی
بائیس گولیاں سینے پہ ہیں ، کھائی
تو شوق شہادت کا، طلبگار بنا
دشمن کے آ گے آ ہنی، دیوار بنا
اپنے وطن پہ، ا پنی جان، لٹا ئی
فوج نے دشمن کو سکھایا ہے، سبق
اس کے روشن کر دیئے ہیں چودہ، طبق
دشمن کی اکڑی ہوئی گردن ہے، جھکائی
فوج کے دم سے ہے وطن، سلامت
فوج ہے اپنی آ زاد ی کی، علامت
فوج نے قوم کی عزت ہے، بنائی
اپنی فوج کے ہاتھ کرو، مضبوط
اپنی حب الوطنی کا دو تم، ثبوت
سچے دل سے کرو ان کی، ہمنوائی
جو راہ حق میں ہو جاتے ہیں،شہید
اور وں کی بخشش کی بنتے ہیں، نوید
رب نے تیرے کنبے پہ رحمت، فرمائی
ساری قوم دیتی ہے تجھے، سلامی
سر بلند ہے تیرا نام، نظامی
تو نے ا پنے لہو کی شمع، جلائی
ناصر نظامی