Daily Roshni News

۔۔ منقبت  ۔۔۔۔ کلام  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سید علی اقبال کاشف

۔۔۔ منقبت  ۔۔۔۔

کلام  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سید علی اقبال کاشف

کعبہ، آ ج اس طرح سے ہے ، منور دیکھ لو

تیرہ، کو گویا چودھویں کا ، قمر دیکھ لو

کعبہ، میں شہر علم کا ، در دیکھ لو

کوئی کھڑکی نہیں، ادھر اودھر دیکھ لو

علی، علی ہوتا ہے، اصغر ہو کہ اکبر

مرحب، کو دیکھ لو، کلہ ازدر کو دیکھ لو

قرآن کو دیکھنا عبادت، کعبہ کو دیکھنا بھی عبادت

یکجا، جو کرنی ہو تو چہرہ ء حیدر دیکھ لو

علی کا نام، پیمانہ ہے، مومن و منافق میں

لگا کر، اے نعرہ ء حیدد دیکھ لو

دیکھنا ہے جو تمھیں دست قوت حیدری

خیبر ، کو جبرائیل، کا، شہپر دیکھ لو

عشق علی کے سمندر سے، نکلے کیسے کیسے

سلمان، میثم و قمبر دیکھ لو

معجزے ہوتے ہیں، آ ج بھی کاشف

شاہ ء نجف کے در پر جا کر دیکھ لو

سید علی اقبال کاشف صاحب

ایمسٹرڈیم ہالینڈ

Loading