Daily Roshni News

۔18 اگست…. آج مسعود اختر کا 85 واں یوم پیدائش ہے۔

18 اگست…. آج مسعود اختر کا 85 واں یوم پیدائش ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )مسعود اختر ایک پاکستانی اداکار تھے، جنہوں نے 134 فلموں میں بنیادی طور پر ولن اور سائیڈ ہیرو کے طور پر کام کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1968 میں فلم سنگدل سے کیا۔ وہ اردو اور پنجابی دونوں فلموں میں یکساں مقبول تھے۔ ان کی آخری فلم 2015 میں ریلیز ہونے والی دیوداس تھی۔ وہ لاہور سنٹر کے بہت سے ڈراموں میں بھی کام کرتے رہے۔ مسعود اختر کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کا اعلان 14 اگست 2005 کو کیا گیا اور پھر یہ ایوارڈ دراصل 23 مارچ 2006 کو دیا گیا۔ مسعود اختر 5 مارچ 2022 کو لاہور میں پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اپنی موت سے دو ماہ قبل ہسپتال میں داخل تھے۔ انہیں گلشن راوی ڈی بلاک قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پسماندگان میں ان کی بیوہ اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ ان کا 26 سالہ بیٹا علی رضا ستمبر 2021 میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا تھا۔

ان کی فلموں کی فہرست یہ ہے:

سنگدل، دل دیا درد لیا، میری دوستی میرا پیار، بیٹی بیٹا، درد، نازنین، ماں بیٹا، ویر پیارا، بے قصور، بے دردی، سوغات، نائٹ کلب، تیری صورت میری آنکھیں ، پرائ آگ، آنسو، سلام محبت، خون دا دریا ، سوہنا پتر، جاپانی گُڈی، ناگ منی، سوداگر، آو پیار کریں، میں اکیلا، جاگدے رہنا، دولت تے غیرت ، انگارے، گھرانہ، خواب اور زندگی ، بے ایمان، شادو، زخمی، کہندے نے نیناں، سادھو اور شیطان، وچھڑیا ساتھی، پہلا وار ، سوہنا بابل، سماج، اللہ میری توبہ، لاٹری، بابل مور مہاراں، شرافت، نیلام ، قاتل ، بادل ، لیلیٰ مجنوں، دشمن، فرض اور مامتا ، عادی مجرم، فرض تے اولاد ، میرا نام ہے محبت، امنگ، تلاش، عورت ایک پہیلی، چور نوں مور، محبوب میرا مستانہ، سیاں اناڑی، ٹرک ڈرائیور، ریشماں تے شیرا، انسانیت، شبانہ، آپ کا خادم، بلیک کیٹ، دو چور، محبت ایک کہانی، آخری میدان، شمع محبت، بھروسہ، پہلی نظر، بیگناہ، پیار کا وعدہ، روٹی کپڑا اور انسان، اپنے ہوئے پراے، ایک چہرہ دو روپ، دل کے داغ، جان کی بازی، ملن، وفادار، تماشبین، انتخاب، نذرانہ، پرنس ، ماضی حال اور مستقبل، ایکسیڈنٹ ، غازی علم دین شہید، سنتری بادشاہ، انمول محبت، آواز، اچھے میاں، جرم تے انصاف، وعدے کی زنجیر، نقش قدم، نظر کرم، جان کے دشمن، ایک شریف سو بدمعاش، چلتے چلتے، موت میری زندگی، چھوٹے نواب، ریشم، مسٹر افلاطون، بشیرا تے قانون، چھانگا تے مانگا، جٹ ان لندن، امانت، پاسبان، جان من، ریشمی رومال، یہ آدم، نازک رشتے، نجات، اقرار، داغ، میری عدالت، انسانیت کے دشمن، گورنر، آسمان، دشمنی، لیڈر، وحشی ڈوگر، عشق دیوانہ، قاتل قیدی، پیار اور پیسہ، نرگس، چھکا، محبوبہ، نادر شاہ، بے تاج بادشاہ، خاندان ، موسی خان، خزانہ، گبر سنگھ، منگل خان، سخی بادشاہ، دو جیدار، سب سے بڑا روپیہ، راجو بن گیا جنٹل مین، کڑی منڈا راضی، نکی جئی ہاں، راکا، بہرام ڈاکو، بڈھا شیر، ڈاکو، کرفیو آرڈر، نگری داتا دی، بٹ بادشاہ، دیوداس، شعلے، شناخت، میڈھا عشق وی تو، میری آواز سنو، روٹی گولی اور سرکار، اور باؤ بدمعاش۔

Loading