Daily Roshni News

۔26 جولائی….. آج خالد نظامی کا 78 واں یوم پیدائش ہے۔

26 جولائی….. آج خالد نظامی کا 78 واں یوم پیدائش ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )خالد نظامی پاکستانی کامیڈین ہیں، اپنے انداز کے ساتھ۔ انہوں نے 1963 میں شو بز کے کاروبار میں قدم رکھا اور 1970 میں پی ٹی وی جوائن کیا۔ انہوں نے پی ٹی وی کے بہت سے ڈراموں میں کام کیا جن میں شہزوری، ان کہی اور انکل عرفی شامل ہیں۔ وہ اسٹینڈ اپ کامیڈین کے ساتھ ساتھ اداکار اور بہت اچھے موسیقار تھے۔ ان کا ایک گانا تم سنگ نینا لاگے سپر ہٹ ہوا تھا۔ ان کی والدہ رشیدہ نظامی بہت جانی پہچانی مصنفہ تھیں، اور ان کے بھائی حسن نظامی معروف پینٹر آرٹسٹ تھے۔ خالد نظامی 8 مختلف آلات جیسے ستار، گٹار، طبلہ، ایکوریڈن، پیانو، رائیڈیم گٹار اور بنسری بجا سکتے ہیں۔

خالد نظامی پی ٹی وی کے پروگرام فروزاں کے میوزک ڈائریکٹر تھے۔ اپنے عروج کے دور میں ایک میوزیکل کمپنی انہیں امریکہ لے گئ جہاں وہ گزشتہ 28 سال مقیم تھے پھر چند سالوں سے وہ پاکستان میں مستقل رہ رہیں ہیں۔ انہوں نے حقیت (1974)، پہچان (1975)، سورج بھی تماشائی (1980)، اور زنجیر (1986) جیسی چند فلموں میں بھی کام کیا

Loading