Daily Roshni News

۔28 فروری 2025 کو ہمارے نظام شمسی کے 7 سیارے ایک ہی صف میں دکھائی دیئے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )28 فروری 2025 کو ہمارے نظام شمسی کے 7 سیارے ایک ہی صف میں دکھائی دیں گے، جو ایک نایاب فلکیاتی منظر ہوگا۔ اس منظر میں شامل سیارے عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون ہوں گے، اور اس کو “پلینٹ پریڈ” کہا جاتا ہے۔28 فروری کو سورج غروب ہونے کے 45 منٹ بعد آسمان کو دیکھنے پر زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس اتنے جگمگاتے نظر آئیں گے کہ انہیں بغیر دوربین کے دیکھنا ممکن ہوگامگر عطارد، زحل اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی۔وینس افق پر مغرب میں جگمگاتا نظرآئے گا جبکہ مریخ جنوب میں ہوگا۔مشتری کے لیے نظروں کو جنوب مغرب کی جانب لے جانا ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد اسے دریافت کرنا آسان ہوگا۔البتہ یورینس کو دیکھنا ذرا مشکل ہوگا کیونکہ اس کی چمک مدھم ہوگی مگر پھر بھی تاریک اور شفاف آسمان پر اسے مغرب۔ جنوب مغرب میں دیکھنا ممکن ہوگا۔زحل جنوری میں تو آسانی سے نظر آرہا تھا مگر اب یہ سورج کے بہت قریب ہے اور مغرب میں لگ بھگ سورج کے ساتھ ہی غروب ہو جائے گا۔زحل، نیپچون اور عطارد کو دیکھھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی تاکہ 7 سیارے ایک ساتھ آسمان پر دیکھ سکیں۔یہ حیرت انگیز منظر پاکستان، بھارت، امریکا، میکسیکو، کینیڈا سمیت کئی ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق، یہ نایاب نظارہ 15 سال بعد دوبارہ 2040 میں دیکھا جا سکے گا۔

Loading