ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )دوستو، یقین کرنا مشکل ہو، لیکن دنیا کی 90 فیصد آبادی زمین کے شمالی حصے میں رہتی ہے، یعنی ہم میں سے زیادہ تر لوگ نقشے کے اوپر والے حصے میں بسے ہوئے ہیں۔ شمالی امریکہ، یورپ، ایشیا یہی وہ خطے ہیں جہاں زیادہ آبادی، بڑے شہر، بڑی معیشتیں اور ٹیکنالوجی کی دوڑ ہے۔
اب بات کرتے ہیں باقی 10 فیصد کی۔ یہ وہ لوگ ہیں جو زمین کے جنوبی حصے میں رہتے ہیں، جیسے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ارجنٹینا، چِلی وغیرہ۔ یہاں آبادی کم ہے، زمین بھی نسبتاً کم آباد ہے، اور بہت سی جگہیں قدرتی طور پر غیر رہائشی یا مشکل علاقوں پر مشتمل ہیں۔ جیسے جنگلات، صحرا، پہاڑ یا دور دراز کے جزیرے۔
اس لیے کہہ سکتے ہیں کہ ہم زمین پر برابر بکھرے نہیں، بلکہ زیادہ تر ایک ہی طرف جھکے ہوئے ہیں۔ یہ سادہ سا جغرافیائی فیکٹ ہے، جو ہمیں بتاتا ہے کہ زمین پر انسانوں کی رہائش کا نظام کتنا غیر متوازن ہے۔
تازہ ترین معلومات، دلچسپ اور سائنسی حقائق جاننے کیلئے، پیج کو ابھی فالو کریں:
#DidYouKnow #Facts #UrduKnowledge #TrendyOrg #today #viral #ScienceFacts #nisaryounas #urdunews
![]()

