Daily Roshni News

🌏 دن اور رات کی تخلیق کیسے ھوتی ہے ؟🌍

🌏 دن اور رات کی تخلیق کیسے ھوتی ہے ؟🌍

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )زمین کی اپنے محور پر گردش کی وجہ سے دن اور رات کا وجود عمل میں آتا ہے۔ یہاں ایک آسان وضاحت کچھ اسطرح ہے:–

 *محور *: زمین اپنے محور پر گھومتی ہے ، جسکا ایک سرا شمال ہے اور دوسرا جنوب ہے۔

 *گردش کی مدت *:

اپنے محور پر ایک (پورا چکر) مکمل گردش کو مکمل ہونے میں زمین کو تقریبا” 24 گھنٹے لگتے ہیں۔

“دن اور رات کی تخلیق”

 *سورج کی پوزیشن *:

 جیسے جیسے زمین گھومتی ہے ، سیارے کے مختلف حصے سورج کے سامنے کی جانب آتے چلے جاتے ہیں یا اس سے دور ہوتے جاتے ہیں۔

 *دن *: جب زمین پر کسی خطے کو سورج کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اسے سورج کی روشنی ملتی ہے اور وہ دن کا وقت ہوتا ہے۔

*رات *: اس کے برعکس ، جب زمین کا حصہ سورج سے دور ہوتا چلا جاتا ہے تو ، وہاں رات ہو جاتی ہے کیونکہ سورج کی روشنی سے دور ہوتا چلا جاتا ہے۔

ا

*زمین کا جھکاؤ *:

زمین کا محور تقریبا 23.5 ڈگری کے زاویہ پر جھکا ہوا ہے۔ یہ جھکاؤ دن کے اوقات اور درجہ حرارت میں سال بھر مختلف حالتوں کا سبب بنتے رہتے ہیں جس سے موسم سردی اور گرمی کا سبب بنتے رہنا بھی ہے۔۔ چونکہ ایک دن 24گھنٹے کا ہوتا ہے اور زمین کی سورج کے گرد گردش 365 دن یعنی ایک سال میں مکمل ہوتی ہے تو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زمین کے وہ حصے جو سورج کے قریب ہوں تو وہاں کا موسم بھی گرم رہنے لگتا ہے اور اسی گردش کے دوران جو حصے سورج سے دور رہتے ہیں تو وہاں سردیاں ہو جاتی ہیں۔

اب یہاں آپکو ایک دلچسپ صورتحال بھی بتاتے ہیں جسکا بہت سے افراد کو شاید علم بھی نہیں ہے ۔   

چونکہ ہمارا ملک پاکستان دنیا کے جس خطے میں واقع ہے تو یہاں موسم گرما عموما” مارچ اپریل سے جولائی اگست تک رہتا ہے جبکہ سردیاں ستمبر اکتوبر سے شروع ہو کر تقریبا” مارچ تک ہوتی ہیں۔ ھم سب واقف ہیں ۔ مگر

جب ہمارے ملک میں سردی کا موسم رہتا ہے تو آسٹریلیا کا موسم بالکل الٹ ہے اس دوران وہاں گرمیاِں ہوتی ہیں۔ وہاں جون جولائی میں شدید سردی ہوتی ہے ۔

دنیا کے بہت سے حصوں میں دن رات اور موسمیاتی حالات مختلف حصوں میں مختلف بھی رہتے ہیں۔

ذیل میں سیٹلائٹ تصاویر سے دن اور رات کو اسکو مزید سمجھنے میں آسانی ہو گی۔ پہلی تصویر میں چمکدار سورج کی بھی نشاندھی دی گئی ہے۔

🌐

(Rare pic of day & night)

(راحیل قریشی)

Loading