🌼 عدل کی عظمت اور نیکی کی فطرت 🌼
بادشاہ کا عدل نفل عبادت سے افضل ہے
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایک بادشاہ نے حج کا ارادہ کیا۔ جب اس نے ارکانِ سلطنت سے مشورہ کیا تو انہوں نے عرض کیا:
بادشاہ کی مثال جان کی اور سلطنت جسم کی مانند ہے۔ جس وقت بادشاہ کا سایہ ملک سے اٹھ جائے گا تو بہت سی خرابیاں جنم لیں گی۔
بادشاہ نے کہا: پھر میں حج کا ثواب کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟
انہوں نے جواب دیا: اس سلطنت میں ایک درویش رہتا ہے جو سات حج کر چکا ہے اور گوشۂ تنہائی اختیار کیے ہوئے ہے، ممکن ہے وہ ایک حج کا ثواب آپ کو فروخت کر دے۔
بادشاہ درویش کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا:
میرا ارادہ حج کا ہے، مگر سلطنت کے امور کے باعث مجھے منع کیا جا رہا ہے، کیا آپ ایک حج کا ثواب مجھے دے سکتے ہیں؟
درویش نے فرمایا: میں اپنے تمام حجوں کا ثواب فروخت کرتا ہوں۔
بادشاہ نے پوچھا: ہر حج کی کیا قیمت ہے؟
درویش نے جواب دیا: ہر قدم کی قیمت جو میں نے حج میں اٹھایا، اس کی قیمت پوری دنیا کے برابر ہے۔
بادشاہ نے کہا: میرے پاس تو دنیا کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، میں یہ قیمت کیسے ادا کر سکتا ہوں؟
درویش مسکرایا اور بولا: اے بادشاہ! میرے تمام حجوں کی قیمت تمہارے لیے بہت آسان ہے۔
بادشاہ نے پوچھا: وہ کیسے؟
درویش نے کہا: تم نے جس مظلوم کی داد رسی کی ہے، اس ایک گھڑی کے عدل کا ثواب مجھے دے دو، میں تمہیں سات حجوں کا ثواب دے دوں گا۔
پس معلوم ہوا کہ بادشاہ کے لیے عدل، نفل عبادت سے کہیں بڑھ کر ہے۔
🌸 بچھو کی فطرت 🌸
ایک مرتبہ حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ دریا کے کنارے بیٹھے تھے کہ آپ کی نظر ایک بچھو پر پڑی جو پانی میں ڈوب رہا تھا۔
آپ نے اسے بچانے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو اس نے ڈنگ مار دیا۔ کچھ دیر بعد وہ پھر پانی میں جا گرا۔ آپ دوبارہ اسے نکالنے لگے تو اس نے پھر ڈنگ مار دیا۔
چار مرتبہ یہی ہوا۔ آخر ایک ساتھی سے رہا نہ گیا، اس نے کہا:
شیخ! یہ ہماری سمجھ سے باہر ہے، بچھو بار بار ڈنگ مار رہا ہے اور آپ بار بار اسے بچا رہے ہیں۔
حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ تکلیف کے باوجود مسکرا کر فرمانے لگے:
“جب وہ اپنی برائی سے باز نہیں آتا، تو میں اپنی نیکی سے کیوں باز آؤں؟”
🌹 ہمارے ہر پوسٹ پر ری ایکٹ ضرور کیا کریں 🌹
ری ایکٹ صرف ایک کلک نہیں، یہ احساس، شعور، جذبہ، اخلاق، حوصلہ افزائی، قدردانی، شکریہ، تعلق اور وفاداری کی علامت ہے…
اسے معمولی نہ سمجھیں… سلامت رہیں 🤲🌼
بارك الله بكم جميعا
اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگے تو مجھے فالو ضرور کریں
![]()

