Daily Roshni News

👽 یقین کریں، ہمارا جسم ہم سے بات کرتا ہے… بس ہمیں سننا نہیں آتا

👽 یقین کریں، ہمارا جسم ہم سے بات کرتا ہے… بس ہمیں سننا نہیں آتا

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک خاموش طوفان آ چکا ہے — نروس سسٹم کی بیماریوں کا طوفان۔ فالج، مائیگرین، ذہنی کمزوری، ہاتھ پاؤں کا سن ہونا، کمر و ریڑھ کی ہڈی کے درد، ڈپریشن، اور وہ درد جو کسی رپورٹ میں نہیں آتا، سب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق، 2021 میں دنیا کے 43 فیصد لوگ — یعنی تقریباً ساڑھے تین ارب افراد — کسی نہ کسی نیورولوجیکل بیماری میں مبتلا تھےاور ایک سال میں 11 ملین لوگ ان بیماریوں کی وجہ سے جان سے گئے۔

دل کی بیماری اب بھی سب سے زیادہ اموات کی وجہ ہے، لیکن نروس سسٹم کی بیماریاں اب ایک بڑے خطرے کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔

اور ہم کیا کرتے ہیں؟

سر درد ہو، نیند نہ آئے، پٹھوں میں کھچاؤ ہو، ذہنی دباؤ ہو — ہم سیدھا دوا کی طرف بھاگتے ہیں۔

فارما انڈسٹری ہمیں یہی سکھاتی ہے:

“علاج نہیں ہے، بس دوائیاں کھاتے رہو۔”

ساری زندگی، ہر دن، ایک نئی گولی۔

مگر سائنس خود کچھ اور کہتی ہے۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق بتاتی ہے کہ

90 فیصد بیماریاں اسٹریس سے پیدا ہوتی ہیں۔

اور ڈاکٹر بروس لپٹن، جو ایک بڑے بایولوجسٹ ہیں، کہتے ہیں:

“95 فیصد بیماریاں ہماری سوچ، جذبات اور اسٹریس سے جڑی ہوتی ہیں۔”

تو کیا ہمیں واقعی صرف گولیاں کھانے کی ضرورت ہے؟

یا اپنے اندر جھانکنے کی؟

یقین جانیں، اگر ہم اپنی روزمرہ زندگی میں

— دل سے جینے کی عادت،

— مائنڈ سیٹ پر کام کے ذریعے ایموشنل ماسٹری،

— روحانی سکون،

— اور اپنے طرزِ زندگی میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں لے آئیں،

تو یہ بیماریاں صرف قابو ہی نہیں بلکہ سخت محنت، نظم، اور مسلسل خود پر کام سے ٹھیک بھی ہو سکتی ہیں۔

ہم صرف جسم نہیں، ایک مکمل نظام ہیں — جسم، دل، دماغ اور روح۔

اگر ایک بھی حصہ مسلسل تکلیف میں ہو… تو دوا نہیں، شفا چاہیے۔

اور شفا، باہر نہیں… اندر سے آتی ہے

بشکریہ فرحان ظفر صاحب

✍ سͩــⷷیⷱــⷱـــ᩺ـد ثــͬمᷧــͫــͣــ᩺ــر احͩــⷷمͫــͪــⷣــد

سی ای او ۔ لائف لائن مینٹورنگ

(ٹریننگز، موٹیویشن، ازدواجی و ذاتی کوچنگ، انرجی ہیلنگ، ریسرچ، سیاحت، عمرہ اور ویزا سروسز)

لاہور

10 جون, 2025

Loading