3 اگست
آج پاکستان کے معروف صدا کار حسن شہید مرزا کی 10ویں برسی ہے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آیئے آج اپنے پسندیدہ براڈ کاسٹر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی آواز سننتے ہوٸے ہمارا بچپن گزرا ان کی آواز کے ساتھ ہی لڑکپن آیا۔۔۔۔۔جواں ہوٸے اور زندگی کے خوبصورت لمحے ان کی آواز سنتے ہوٸے گزرے
پی ٹی وی اور ریڈیو پر بلاشبہ سینکڑوں اشتہارات ڈاکومنٹریز ہم سب نے ان کی بارعب ” واٸس اوور “ مسلسل 40 سال پاکستان ٹیلی وژن اور ریڈیو پر اپنی بارعب مگر انتہاٸی خوبصورت آواز کا جادو جگانے والے حسن شہید مرزا یکم جولائی 1949 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے کئی ریڈیو پروگراموں اور ان گنت ٹیلی ویژن اشتہارات کو اپنی آواز دی۔ وہ ان نایاب وائس اوور فنکاروں میں سے ایک تھے جن کا اپنی آواز پر زبردست کنٹرول تھا۔ انہوں نے کچھ ٹیلی ویژن ڈراموں میں بھی کام کیا جیسے عشق کی محبت، خواتین کی آزادی، اور ماہ نور۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کا انتقال 3 اگست 2013 کو ہوا
حسن شہید مرزا صاحب کس کس کو یاد ہیں ؟
کمنٹس میں اپنی یادیں تازہ کریں