ایسوسی ایشن آف آئرش پاکستانی فرینڈز سرجنز کے زیر اہتمام ، ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب منعقد کی گئی ۔
لمرک آئرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ) ایسوسی ایشن آف آئرش پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز کے زیر اہتمام لمرک کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نئے آنے والے ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی اور ان کے پیشہ ورانہ زندگی آغاز پر انہیں خوش آمدید کہنا تھا ۔
ایسوسی ایشن آف آئرش پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز کے زیر اہتمام آئرلینڈ کے شہر لمرک کے مقامی ہوٹل میں ایک پرو وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نئے آنے والے ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی ۔ خدمت انسانیت کے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کا پیغام اور ان کا خیر مقدم کرنا تھا تقریب میں سینیئر ڈاکٹرز طبی ماہرین اور شعبہ صحت سے وابستہ اہم شخصیات کے علاوہ نئے ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی ہاسپٹل لمرک کے کنسلٹنٹ فزیشنز اینڈ میڈیسین پروفیسر جون مک مینس تھے تقریب کا آغاز ڈاکٹر عبدالرازق نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عثمان حیدر لیل اور ڈاکٹر جبران مروت نے ادا کیے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر جاوید سعید اور دیگر آرگنائزر نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ایسوسی ایشن آف آئرش پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور کہا کہ نئے ڈاکٹرز کے پیشہ ورانہ مہارت مقامی کمیونٹی کے لیے نہایت قیمتی اضافہ ثابت ہوئی ۔
مقررین جن میں مہمان خصوصی پروفیسر جون مک مینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نعمان نبی ۔ڈاکٹر عرفان ۔ڈاکٹر احتشام یوسف ۔ڈاکٹر اظہر سعید ۔ڈاکٹر احسان اللہ ۔ڈاکٹر رضوان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے نئے ڈاکٹرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طب کا شعبہ نہایت مقدس ہے جس میں انسانیت کی خدمت سب سے بڑی ذمہ داری ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئے ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری ۔ محنت اور خلوص کے ساتھ ادا کریں گیں انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ صحت کے شعبے میں عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی کے لیے با صلاحیت اور پرعزم طبی عملہ بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے سینیئر ڈاکٹرز نے بھی اس موقع پر اپنے تجربات شئیر کیے اور نوجوان ڈاکٹرز کو پیشہ ورانہ زندگی میں صبر ۔ ہمدردی اور مسلسل سیکھنے کی تلقین کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ کے ماحول اور ہسپتالوں کے رولز اور ریگولیشن کے بارے میں بھی آگاہی دی
تقریب کو مزید دلچسپ اور خوشگوار بنانے کے لیے نئے آنے والے ڈاکٹرز نے اظہار خیال کرتے ہوئے اشعار اور دلچسپ جوک سنانے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر اظہار تشکر کے کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں خدمت کا موقع ملنا اعزاز ہے اور وہ مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے انہوں نے AIPPS اور دیگر مقامی اداروں اور شہریوں کے تعاون کو سراہا اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو دیانتداری اور ہمدردی کے ساتھ نبھانے کا عزم اور اعادہ کیا ۔
تقریب کے آخر میں سینیئر اور نئے ڈاکٹرز نے اپنے اپنے علاقائی ثقافتی دھنوں پر روایتی رقص پیش کر کے ماحول کو نہایت خوشگوار اور پرجوش بنا دیا اور آخر میں تمام شرکاء کی تواضع بہترین اور لذیذ پاکستانی کھانوں سے کی گئی ۔
اس تقریب کے انتظام و انصرام میں جن خاص شخصیات کا تعاون رہا ان میںAIPPS کے پریزیڈنٹ ڈاکٹر نعمان نبی ۔ ڈاکٹر جاوید سعید ۔ڈاکٹر احتشام یوسف ۔ڈاکٹر عثمان حیدر لیل ۔ڈاکٹر جبران مروت ۔سینیئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر عرفان ۔ڈاکٹر ناصر ۔ڈاکٹر اظہر حسین ۔ڈاکٹر احسان اللہ ۔ڈاکٹر عزیر خان اور دیگر شامل تھے ۔
![]()

