ہالینڈ، چوہدری اصغر نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے بھائی چوہدری اسلم مرحوم
کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب اور افطار کا اہتمام کیا۔
فرینڈز آف روشنی فورم کے اراکین کی بھر پور شرکت ۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل – جاوید عظیمی) رمضان المبارک کابا برکت مہینہ دوسرےعشرے میں داخل ہو گیا ، مسلمان اللہ تعالیٰ کے احکامات کےمطابق روزے رکھنے اور کثرت عبادات کرنے میں شب و روز مصروف عمل ہیں، جبکہ مسلمان اپنی بساط کے مطابق روزہ کشائی کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ گزشتہ دنوں بروز اتوار یکم مارچ 2026 فرینڈز آف روشنی فورم کے اہم رکن چوہدری محمد اصغر نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے بھائی چوہدری محمد اسلم مرحوم کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے دعائیہ تقریب اور روزہ کشائی کا اہتمام کیا۔ اس موقعہ پر ایک پر وقار روحانی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ، تقریب کے آغاز میں سوره یاسین، استغفار پڑھی گئی، بعد ازاں چوہدری اکرام الحق نے تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کی جبکہ میزبان چوہدری اصغر نے محبت بھرے انداز میں نعتیہ اشعار پیش کئے۔ روشنی نیوز کے روح رواں محمد جاوید عظیمی نے ذکر جہر کروایا اور اجتماعی دعا میں تقریب میں پڑھے گئے قرآنی کلمات کو میزبان کے بھائی چوہدری اسلم مرحوم کی روح کو ایصال ثواب نذر کیا۔ تقریب میں موجود جاوید عظمی، میاں عاصم ، میاں عمران، چوہدری الیاس، چوہدری بنارس ،چاند ،ملک چوہدری اقبال، میاں آفتا ب، حاجی محمد نواز، چوہدری اکرام، احتشام اور محمد کامران کی خدمت میں پر تکلف افطار اور مختلف انواع و اقسام کے پاکستانی کھانے پیش کئے گئے ۔ کھانے کے بعد تمام شرکا نے روشنی نیوز کے ایم ڈی میاں عاصم محمود کی امامت میں نماز مغرب ادا کی۔نماز سے فراغت کے بعد میزبان اول چوہدری محمد اصغر نے شرکائے تقریب کی تواضع مختلف اقسام کے تیار کئے گئےمیٹھے اور چائے سے کی۔ بعد ازاں میزبان نے اپنے مخصوص انداز میں شکریہ ادا کرتے ہوئے شرکائے تقریب کو عزت و احترام سے رخصت کیا اس دوران ویڈیو فلم بھی تیار کی گئی۔
![]()














