Daily Roshni News

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، نیب ٹیم کی عمران خان سے تقریباً ساڑھے 5 گھنٹے تفتیش

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے تقریباً ساڑھے 5 گھنٹے تفتیش کی۔

نیب کی ٹیم عمران خان سے 15 نومبر سے تفتیش کررہی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مستنصر امام کی سربراہی میں عمران خان سے جیل میں تفتیش کی۔

جیل ذرائع نے بتایاکہ نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تقریباً ساڑھے 5 گھنٹے تفتیش کی۔

نیب ٹیم تفتیش کے بعد اڈیالا جیل سے روانہ ہوگئی۔

Loading