Daily Roshni News

2018 کے عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے 10 امیدوار

ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی جنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اور  آزاد امید وار عوام کی توجہ سمیٹنے کے لیے مختلف حربے آزما رہے ہیں۔

8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں کون سی جماعت زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے اور کون سا امیدوار  زیادہ ووٹ حاصل کرتا ہے اس کا فیصلہ تو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حتمی نتائج کے بعد ہی ہو گا لیکن اس سے قبل ہم 2018 میں ہونے والے عام انتخابات پر  نظر ڈوڑاتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ وہ کون سے 10 امید وار تھے جنہوں نے گزشتہ الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔

چوہدری شوکت علی بھٹی این اے87 حافظ آباد 1

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری شوکت علی بھٹی نے حلقہ این اے 87 میں ایک لاکھ 65 ہزار 8 سو 35 (165835) ووٹ حاصل کیے اور ملک بھر سے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

عمران احمد خان نیازی این اے 95 میانوالی 1

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پی ٹی آئی کے بانی اور  سابق وزیراعظم عمران احمد خان نیازی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95 میانوالی سے ایک لاکھ 65 ہزار 5 سو 18 (165518) ووٹ لیے جو کسی بھی امیدوار کی جانب سے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ تھے۔

طاہر صادق حلقہ این اے 56 اٹک 2

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر طاہر صادق نے حلقہ این اے 56 سے الیکشن 2018 میں حصہ لیا اور  ایک لاکھ 64 ہزار 1 سو 78  (164178) ووٹ حاصل کر کے اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔

احسن اقبال چوہدری حلقہ این اے 78 نارووال 2

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پی ٹی آئی ہی کے احسن اقبال چوہدری نے حلقہ این اے 78 سے ایک لاکھ 60 ہزار 20 ووٹ (160020) حاصل کیے اور ووٹوں کے اعتبار سے چوتھے کامیاب ترین امیدوار قرار پائے۔

پرویز الٰہی حلقہ این اے 65 چکوال 2

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سابق رہنما ( جو اب تحریک انصاف میں شامل ہیں)  چوہدری پرویز  الٰہی نے گزشتہ عام انتخابات میں حلقہ این اے 65 سے حصہ لیا جہاں سے انہوں نے ایک لاکھ 58 ہزار 4 سو 77  (158477) ووٹ حاصل کیے اور پانچویں نمبر پر رہے۔

امجد علی خان حلقہ این اے 96 میانوالی 2

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امجد علی خان نے 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر این اے 96 سے ایک لاکھ 58 ہزار 1 سو 191 (158191) ووٹ حاصل کیے اور چھٹے کامیاب ترین امیدوار قرار پائے۔

ذوالفقار علی خان حلقہ این اے 64 چکوال 1

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے ذوالفقار علی خان نے حلقہ این اے 64 سے ایک لاکھ 55 ہزار 5 سو 98  ننانوے (155598) ووٹ حاصل کر کے ساتویں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے میدوار  رہے۔

شمس النساء حلقہ این اے 232 ٹھٹہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز  پارٹی کی خاتون رہنما شمس النساء نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 232 سے انتخابات میں حصہ لیا اور ایک لاکھ 52 ہزار 700 (152700) ووٹ حاصل کیے اور  آٹھویں نمبر  پر  رہیں۔

ناصر اقبال حلقہ این اے 86 منڈی بہاؤالدین 2

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ناصر اقبال بوسال نے حلقہ این اے 86 میں ایک لاکھ 47 ہزار 3 سو 94 (147394) ووٹ حاصل کیے اور نویں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کے طور  پر سامنے آئے۔

حمزہ شہباز شریف حلقہ این اے 124 لاہور 2

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز  شریف نے حلقہ این اے 124 سے ایک لاکھ 46 ہزار 3 سو 6 (146306) ووٹ حاصل کیے اور  عام انتخابات میں زیادہ ووٹ لینے والے امیدواروں میں دسویں نمبر پر رہے۔

نوٹ: 2018 کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کا ڈیٹا الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حتمی فہرست سے لیا گیا ہے۔

Loading