Daily Roshni News

24 گھنٹوں میں 363 ملی میٹر بارش، سیالکوٹ میں 49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )سیالکوٹ میں بارش کا 49 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیالکوٹ میں 363 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جس نے شہر میں بارش کا 49 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا بتانا ہے کہ سیالکوٹ شہر میں اس سے قبل سال 6 اگست 1976 کو  339 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

سیالکوٹ شہر میں گزشتہ روز شدید بارش کے بعد رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک، پریم نگر سمیت متعدد علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

Loading