رنگارنگ روشنیوں کے دلفریب ماحول میں
مریم جاوید اور اظفر علوی کی شادی کی تقریب
منعقد ہو ئی، مدعوین کی بھرپور شرکت نے تقریب
کی رونق کو دوبالا کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں روشنیوں کے شہر کراچی کے خوبصورت اور کشادہ بینکویٹ میں بروز جمعتہ المبارک 22دسمبر2023کو کراچی میں عرصہ دراز سے مقیم اور اپنے حلقہ احباب میں ایک خاص مقام رکھنے والی سماجی و فلاحی کاموں میں پیش پیش معروف شخصیت ناصر جاوید مغل کی اکلوتی صاحبزادی اور معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی کی بھتیجی مریم جاوید مغل اور مسعود کریم علوی کے صاحبزادے محمد اظفر علوی کو رشتہ ازدواج میں منسلک کرنے کے لئے رنگارنگ اور روشنیوں سے معمور دلفریب تقریب کا منظم انعقاد کیا گیا۔ مذکورہ تقریب میں مدعوین نے بھرپور شرکت کرکے تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا جبکہ جاوید عظیمی اور ان کی اہلیہ انجم عظیمی نے ہالینڈ دوسری جانب دولہا اظفر علوی کی خالہ آسٹریلیا اور اسپین سے متذکرہ شادی کی پروقار تقریب میں شریک ہو ئیں۔ نکاح کے بعد لذت کام و دہن کے سلسلے میں بانی تقریب میزبان اول ناصرجاوید مغل اور بیگم رضوانہ جاوید نے مہمانوں کی تواضع مختلف انواع و اقسام کے لذیذ عمدہ گرما گرم پاکستانی کھانوں سے کی۔ رات گئے تک جاری رہنے والی اس تقریب کے اختتام پر دونوں جانب دونوں خاندانوں نے دولہا دلہن کو دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ ہال سے رخصت کیا۔ اس طرح یہ تقریب رات گئے سنہری یادوں کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑ کر اختتام پزیر ہو ئی۔