کراچی (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں ناصر جاوید مغل کی اکلوتی صاحبزادی مریم جاوید مغل کی محمد اظفر علی کے ہمراہ منعقد ہونے والی شادی خانہ آبادی کی خوشیوں سے معمور تقریب بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوئی۔ مذکورہ شادی کی تقریب کے انعقاد پر دنوں خاندانوں کے خواتین و حضرات ابھی تک مسرت و انبساط کی کیفیت میں ہیں۔ شادی کی تقریب کے بعد ناصر جاوید اور بیگم رضوانہ ناصر نے اپنی صاحبزادی مریم جاوید کی چوتھی کی تقریب کا پروقار اہتمام کراچی کے معروف مقامی ریسٹورنٹ میں کیا۔اس خصوصی تقریب میں شرکت کے لئے دو لہا دلہن کے قریبی عزیز و اقارب کومدعو کیا گیا۔ چوتھی کی تقریب کی خوشی میں ناصر جاوید مغل نے لذت کام ودہن کے سلسلے میں مدعوین کے اعزاز میں لذیذ عمدہ شاندار پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ تمام معزز مہمانوں نے سلطنت ریسٹورنٹ کے ذائقے دار کھانوں سے خوب استعفادہ کیا۔ عشائیے کے دوران تمام معزز خواتین و حضرات آپس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال بھی کرتے رہے۔ کراچی میں شدید سرد موسم کی شدت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مہمانوں نے اپنی جانب سے والہانہ خوشی کا اظہار کیا۔
عشائیے کے اختتام کے قریب دلہن مریم جاوید کے والدین نے گولڈ کا سیٹ اور دیگرتحائف بھی پیش کئے جبکہ جاوید عظیمی اور ان کی اہلیہ انجم جاوید عظیمی نے الیکٹرکTOASTARکا تحفہ پیش کیا۔ دولہا دلہن کے لئے ڈھیروں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔
متذکرہ تقریب کے میزبان اول ناصر جاوید مغل نے تمام معزز مہمانوں کا شرکت کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دولہا محمد اظفر علوی اور دلہن مریم جاوید کی خوشگوار طویل صحت والی زندگی کے لئے رب کائنات کی بارگاہ میں خصوصی مناجات بھی پیش کیں۔