Daily Roshni News

ہالینڈ، نوجوان عاطف صغیر نے چوہدری اقبال کی رہائش گاہ

قاضیاں ہاؤس میں منعقد ہ عید ضیافت کی تقریب کے دوران

پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کا ممبر بننے کا اعلان کر دیا۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں  عید الفطر 2024کے دن معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال نے ہر سال کی طرح امسال بھی قریبی  محبوب ترین دوستوں اور عزیز و اقارب کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ قاضیاں ہاؤس میں عید  ضیافت  کا پر تکلف انتظام و انصرام کیا۔ اس عید ضیافت کے پر مسرت موقعہ پر سب سے پہلے معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل کے بانی وچیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی ممبر شپ لینے کا باضابطہ اعلان کیا۔ مذکورہ اعلان کو عید  ضیافت میں شریک معزز حضرات نے بے حد سراہا اور جاوید عظیمی کا صمیم قلب سے شکریہ بھی  ادا کیا۔ بعدازاں نوجوان میاں  فضل حق محمود، حمزہ علی نے ممبر بننے کا اعلان کیا، جبکہ نوجوان عاطف صغیر نے مرکز کی ممبر شپ کا اعلان کرنے سے قبل کہا کہ  جاوید عظیمی صاحب ہم سب کے لئے محترم ہیں انھوں نے آج ہم سے پہلے مرکز کا ممبر بن کر تقلیدی مثال قائم کی ہےاس لئے ہم ان کی تقلید کرتے ہوئے  پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے ممبر بننے کا اعلان کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مرکز کی خوشحالی ،ترقی اور کامیابی کے لئے محنت شاقہ اور خلوص نیت سے کام کرنے کا اعادہ بھی کرتے ہیں۔ عاطف  صغیر کے ممبر شپ حاصل کرنے کے اعلان کی خوشی میں  چوہدری  محمد اقبال، میاں عاصم محمود، میاں عمران، محمد جاوید عظیمی ، یاسر سعید اعوان، چوہدری علی اعجاز اور دیگر نے قلبی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading