Daily Roshni News

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل) حضرت جابر بن عبداللّٰہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  کہ نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ہمیں  خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا،’’ اے لوگو! مرنے سے پہلے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں  تو بہ کرلو اور مشغولیَّت سے پہلے نیک اعمال کرنے میں  جلدی کرلو اور اللّٰہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکر کرنے اورپوشید ہ اور ظاہر طور پر کثرت سے صدقہ دینے کے ذریعے اس سے اپنا رابطہ جوڑ لو،تو تمہیں  رزق دیا جائے گا اور تمہاری مدد کی جائے گی اور تمہاری مصیبتیں  دور کی جائیں  گی۔( ابن ماجہ، ۲ / ۵، الحدیث: ۱۰۸۱)

انتخاب۔۔۔ علامہ غلام مصطفٰےنقشبندی

Loading