Daily Roshni News

اگست کے مہینے میں شادی کرنے والوں کے لئے۔۔۔

اگست کے مہینے میں شادی کرنے والوں کے لئے۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ اگست کے مہینے میں شادی کرنے والوں کے لئے) یہ مہینہ جس قدر سہانا ہے اسی طرح اس مہینے میں شادی کرنے والے افراد کی زندگی بھی خوبصورت سہانی ہو سکتی ہے۔

ماہ اگست میں شادی کرنے والی لڑکیوں کے جیون ساتھی دلنو از طریقے سے محبت کرنے والے، کامیابیوں کو بیحد سراہنے والے، بخشنے والے، اپنے اعتماد، توانائی اور کشش کے باعث دوسروں کو متاثر کرنے والے، اپنے نظریات پسند کرنے والے، اپنی آزادی پر قدغن پسند نہ کرنے والے ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کی شادی اگست میں ہونے والی ہے تو آپ کے شوہر میں درج ذیل خوبیاں ہونے کےامکانات موجود ہیں: ایسے افراد زندگی میں لطف و انبساط اور مسرتیں فراہم کرتے ہیں۔ یہ خاصے نڈر ، انفرادیت پسند، اپنی عزت دوسروں سے کروانے کا ڈھنگ جانتے ہیں۔ آپ کے جیون ساتھی تخلیقی صلاحیتوں کے مالک، با اعتماد، دوستوں پر بھروسہ کرنے والے، کامیابی کے مواقع ضائع نہ کرنے والے۔ خوب محنت ، جد وجہد اور لگن سے کام کرنے والے، سچے جذبوں کو پر کھنے والے، قناطیسی شخصیت کے مالک، مثالی صحت کے حامل، صلح جو ہو سکتے ہیں۔

اس ماہ میں شادی کرنے والے رومانس اور تفریح کے شوقین، اپنے دل کی بات ماننے والے ہو سکتے ہیں۔ جو ہر وقت کچھ نہ کچھ کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔

یہ لوگ اپنی تعریف کروانے کے عادی۔ تحکم کا عصر بہت زیادہ، تصورارتی مزاج کے مالک۔ موقع پرست اور مفادات کے بدلنے والے بھی ہو سکتے ہیں۔

اس مہینے میں شادی کرنے والے مرد حضرات کو نسوانیت سے بھر پور مکمل عورت، نرم و نازک مگر پہاڑوں کی طرح مضبوط اعصاب کی مالک، اعلیٰ ذوق، خوش اخلاق ، خوش لباس، خوش گفتار اپنے خاندان کی عزت و شہرت کا پاس رکھنے والی بیوی نصیب ہو گی۔ ماہ اگست میں شادی کرنے والوں کو ایسی لڑکی ملنے کی توقع ہے جو رحمدل، فیاض، ملنسار، فرض شناسی کے جذبے سے سرشار، عقل و دانش کے ساتھ ہر کام کی نگرانی کرنے والی ہو۔

ایسی لڑکیاں اپنی سہیلیوں کا انتخاب بے حد سوچ سمجھ کے ساتھ کرتی ہیں، یہ شوہر کے کاموں میں بڑی معاون اور مددگار بھی ہوتے ہیں۔

ماہ اگست میں پیدا ہونے والوں کے لئے۔۔۔

اگست سال کا ایک بہت اچھا مہینہ اس مہینے کی طرح ماہ اگست میں پیدا ہونے والے افراد کی زندگی بھی کسی مشعل کی طرح روشن اور چمک دار ہوتی ہے، ان کی طبیعت میں بہت زیادہ

فیاضی اور سلامت ہوتی ہے۔ ہو خصوصیات ان کی شخصیت میں ایک عجیب سارعب اور بھر پھر دیتی ہیں۔ لوگ ان کی طرف کے چلے آتے ہیں ان کے اندر کچھ اپنی مقناطیسی کشش ہوتی ہے کہ لوگ خود بخود انہیں توجہ اور عزت دینے لگتے ہیں۔

یہ لوگ وفادار اور بہت خود اعتماد ہوتے ہیں۔ محنتی اور اچھے بھی کم ہونے کی بدولت کسی کام کو نامکمل نہیں چھوڑتے بلکہ وقت سے پہلے اور بہتر کرتے ہیں۔ اگست میں پیدا ہونے والے افراد کا شان و شوکت سے گہرا رشتہ ہے۔ چاہے غریب بھی کیوں نہ ہوں بات شاہانہ انداز میں کریں گے۔ یہ اپنی خوشامد بھی بہت ماند کرتے ہیں۔ ان سے کوئی کام کروانا ہو تو ان کی تعریف کرتے جائیے ، آپ کا کام ہو جائے گا۔ ار اور ضد ان کی فطرت کا حصہ ہے جو انہیں کامیاب بھی بناتا ہے اور خوب صورت بھی کیوں کہ کی دونوں باتیں ان پر سجتی ہیں۔ بہت نرم دل اور دوسروں کے کام آنے والے ہیں۔ نظر انداز کیا جانا انہیں قبول نہیں۔

ماہ اگست میں پیدا ہونے والے لوگ انجانے میں اپنی رائے دوسروں پر ٹھونسنا شروع کر دیتے ہیں اور دوسروں کی آزادی اظہار کے کچے مخالف سے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بہت حساس بھی ہوتے ہیں۔ ان کا چہروان کے جذبات کا عکاس ہوتا ہے۔ اگست میں پیدا ہونے والے افراد کی خالفت لینے سے ڈرنا چاہیے۔ مقالات لینے میں یہ ناقابل تغیر ہو جاتے ہیں، ان کو نیچا و کھانا آسان نہیں ۔

افراد قطری لیڈرہوتے ہیں اور دوسروں کے پیچھے چلنے کی بجائے اکثر یہ اپنی منزل خود و ضع کرتے ہیں۔ حالات کیسے بھی ہوں یہ راستہ ڈھونڈ ہی لیں گے۔ یہ عموما ذہنی الجھن میں نہیں چلتے۔ زندگی کیسی بھی درہم برہم اور منتشر ہو اسے سنبال ہی لیتے ہیں۔ اعلیٰ ظرفی ان کی فطرت میں رہی یہی ہے فہد اور سروں میں بھی کم ظرفی اور چھوٹا پن برداشت نہیں کر پاتے۔

ماہ اگست میں پیدا ہونے والوں میں مثبت اور ملی دونوں خصوصیات بڑھ چڑھ کر پائی جاتی ہیں۔ محبت خصوصیات میں محود اعتماد، امن پسنده محدوده محبت کرنے والا، مفتی درحم دل ، صاف گو اور زندگی میں احکام کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ جبکہ منفی خصوصیات کی تعداد بھی کافی ہے جس میں سے کابل لا کر خود فرض، دل پھینک، چالاک اور ختتم المزاج ہوتا ہے۔

اس ماہ پیدا ہونے والی خواتین میں مہمان نوازی کا وصف خصوصی طور پر قابل ذکر ہے۔ نیز شوہر کا خیال رکھنا، اس کو خوش کرنے کے لیے کچھ بھی کر گزرنا ان کے مزاج میں شامل ہوتا ہے۔

ماہ اگست میں پیدا ہونے والے افراد وسیع النظر ہوتے ہیں۔ یہ افراد کھلے دل و دماغ کے حامل، اولو العزم، حوصلہ مند اور پر جوش ہوتے ہیں۔ ان کا یقین صرف سوچ پر نہیں بلکہ عمل پر ہے اور عمل کے پچکے ہوتے ہیں۔

ان میں شاید فلسفیانہ باریکیاں تو نہ ہوں مگر انتہائی پریکٹیکل اور صاف گو، کسی کام میں ہاتھ ڈالیں اس میں جان لڑا دیتے ہیں، واپسی کے تمام راستے بند کر کے کشتیاں جلا ڈالتے ہیں، ان میں امید اور یقین ہمیشہ قائم ، اور سوچ مثبت رہتی ہے۔ اب کچھ بات کرتے ہیں اس سال یعنی 2018کے بارے میں۔

یہ سال ماہ اگست میں پیدا ہونے والوں کے لیے آمدن کے حوالے سے کافی اہم ہے۔ اس کے علاوہ یہ سال دور پار سے آپ کے لیے خوش خبری لائے گا۔ خاص کر اگر کوئی بہت پیارا پر دیس میں ہے تو ملاقات کا امکان ہے۔

زندگی میں خوش گوار تبدیلیاں متوقع ہیں۔ سفر کا قوی امکان ہے۔ دوستوں کے ساتھ مل کر کوئی نیا پروجیکٹ شروع کر سکتے ہیں۔

سال 2018 کے آخر میں کئی لوگوں کو مخالفت کا سامنا ہو سکتا ہے، اپنی بات سمجھانے کے لیے انہیں دفاعی پوزیشن اختیار کرنا پڑ سکتی ہے۔ ذہن پر غصہ حاوی رہے گا۔ ان کے خلاف کسی سازش کا انکشاف بھی ہو سکتا ہے۔

اگست میں پیدا ہونے والے افراد کے لیے سال 2018 نهایت مبارک ہے۔ ان کے پاس خوب پیسے بھی ہوں گے ، من پسند دوست احباب اور رشتہ دار بھی۔ اس سال کاروباری کامیابیوں کا انداز کچھ اس طرح کا محسوس ہو رہا ہے کہ مٹی کو ہاتھ لگاؤ تو سونا بن جائے تاہم غصے میں آنا اور جذباتی فیصلوں سے بڑے نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔ خواب آگاہی کا ایک ایسا ذریعہ ہے جو قدرت نے مہیا کیا ہے۔ انسان کا ذہن خواب کی صورت میں بات کرتا ہے۔ انہیں سمجھنا، ان پر غور و فکر کرنا روز مرہ کی زندگی میں آپ کے لیے مددگار ہوتا ہے۔ ماہ اگست میں پیدا ہونے والے افراد میں قوت ارادی تیز تر ہوتی ہے۔ یہ اپنی اہمیت قائم رکھنے کے خواہاں، پیدائشی طور پر سیاسی رجحانات رکھنے والے ہوتے ہیں۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اگست 2018

Loading