Daily Roshni News

میلاد النبیﷺ ، کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کے زیر اہتمام، سفیر پاکستان سلجوک مستنصر تارڑ کی خصوصی شرکت

میلاد النبیﷺ ، کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کے زیر اہتمام

 سفیر پاکستان سلجوک مستنصر تارڑ کی خصوصی شرکت

 چوہدری اقبال کی جانب سے لنگر محمدی نذر کیا گیا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی۔۔۔جاوید بٹ پیارا ) گزشتہ دنوں بروز ہفتہ 14 ستمبر 2024 کو کمیونٹی سینٹر دی ہیگ بارہ روزہ میلاد النبیﷺ  کے سلسلے میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مذکورہ با برکت تقریب سے مرکز کی مسجد کے امام و خطیب کا غلام مصطفےٰ نقشبندی مجددی نے رسول محتشم ﷺ کی  عظمت و رفعت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فرمان الہی ہے ہم نے آپ کا ذکر بلند کیا ، اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب مکرم کو اتنی عزت و عظمت عطا فرمائی کہ ہر روز ستر ہزار فرشتے آپ ﷺکے روضہ اقدس پر درود و سلام پڑھتے ہوئے حاضری پیش کرتے ہیں اور جس فرشتے کی ایکبار حاضری ہو جائے پھر قیامت تک اُس کا دوبارہ نمبر نہیں آئے گا۔ علامہ غلام مصطفے ٰ نقشبندی نے ایک موقعہ پر اپنے خطاب میں کہا اللہ تعالٰی نے ہر قوم اور قبیلہ پر الگ الگ نبی بھیجےمگر جب رسول  محتشم ﷺ کی باری آئی تو تمام انسانوں کی رہنمائی کے لئے باعث تخلیق کا ئنات احمد مجتنے محمد مصطفےٰﷺ کو اس دنیا میں بھیج کر سلسلہ نبوت بھی ختم کر دیا۔اس کو کسی شاعر نے بڑے خوبصورت انداز میں یوں بیان کیا ۔

بہت سے انبیاء آئے کسی کسی کے لئے

میرے رسول جو آئے تو ہر کسی کے لئے

متذکرہ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان سلجوک مستنصر تارڑ نے اپنے مختصر  خطاب میں مدعو کرنے پر میز بانوں کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا کہ میری پہلی پوسٹنگ بطور سفارتکار جدہ سعودی عرب ہوئی تو مجھے عمرہ کی سعادت بھی نصیب ہوئی بعد ازاں انہوں نے مکہ اور مدینہ کی حاضری کے دوران خوشگوار احساسات کو بڑے خوبصورت پیرائے میں بیان کیا ۔

قبل ازیں تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا جبکہ نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں نعتوں کے گلاستے پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال قاضیاں کی جانب سے مہمانوں کی لنگر محمدی سے تواضع کی گئی ۔ اِس با برکت تقریب کی مکمل کوریج کے لئے ڈیلی روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی، مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود اور جاوید بٹ پیارا نے محنت شاقہ سے رپورٹنگ اور کوریج کے امور سر انجام دیئے ۔

یاد رہے کمیونٹی سینیٹر دی ہیگ میں میلاد النبیﷺ کی تقریبات کے سلسلے میں مذکورہ تقریب بروز ہفتہ ۔14 ستمبر 2024 کو منعقد کی گئی۔

Loading