Daily Roshni News

59 شرپسندوں کے نام فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیلئے بھجوائے گئے: فہرست موصول

اسلام آباد:  فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے لیے بھجوائے گئے شرپسندوں کی فہرست حاصل کرلی۔

 کو حاصل فہرست کے مطابق مجموعی طورپر 59 شرپسندوں کے نام فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے لیے بھجوائے گئے ہیں۔

فہرست کے مطابق لاہور سے 28، راولپنڈی 8، گوجرانوالہ 10، میانوالی 5 اور فیصل آباد سے 5 شرپسندوں کے نام فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے لیے بھجوائے گئے ہیں۔

فہرست میں محمودالرشید کے داماد اکرم عثمان ،عباد فاروق، بریگیڈیئر (ر) جاوید اکرم کے نام بھی شامل ہیں۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کی ٹرائل کیخلاف درخواستیں دائر

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہیں جن کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ کررہا ہے جس میں عدالت نے سوال اٹھایا ہےکہ آرمی ایکٹ کب عمل میں آتا ہے؟ کن جرائم پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ لگتا ہے؟ سویلینزن نے آرمی ایکٹ یا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کیخلاف ورزی کب کی؟ کون سے افراد کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتارکیا گیا؟

9 مئی واقعات پر پنجاب میں کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟

 پنجاب حکومت نے 9 مئی واقعات کے بعد گرفتار کیے جانے والے افراد سے متعلق ڈیٹا کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے جس میں نابالغ بچوں، صحافیوں اور وکلا کا ڈیٹا بھی شامل نہیں ہے۔

Loading