Daily Roshni News

میاں عاصم کا معزز دوستوں کے اعزاز  میں ڈنر کا شاندار اہتمام۔۔

میاں عاصم کا معزز دوستوں کے اعزاز  میں

لذیذ چانپ ڈنر کا شاندار اہتمام۔۔

نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی )  اللہ تعالیٰ کے محبوب بندوں نے اپنی روحانی مجالس میں بڑے تسلسل کے ساتھ اور انتہائی احسن طریقے سے اس پیغام کو حاضرین محفل کو پہنچایاا ور اب بھی پہنچا رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ  نے اپنے فضل و کرم سے اگر کسی  بندےپروسعت کے ساتھ   رزق کے دروازے کھول رکھے ہیں تو وہ اپنے گھر کی دیواریں اونچی نہ کرے بلکہ اپنے دسترخوان وسیع کر دے تاکہ مخلوق خدا اس سے استعفادہ کر سکے اگر ایساکرے تو رب کائنات خوش ہو کر اس کے رزق میں مزید اضافہ کر دیتا ہے۔

اس طرز فکر  کے ساتھ دی ہیگ کی معروف سماجی شخصیت اور ممتاز تاجر میاں عاصم محمود تقریبا ًہر ہفتے باقاعدگی سے اپنے آفس میں اپنےمحبوب ترین دوستوں اور ساتھیوں کے اعزاز میں شاندار ڈنر کا اہتما م کرتے ہیں۔ اس بار انھوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بروز ہفتہ 24جون 2023 کو دوستوں کے لئے لذیذ چانپ ڈنر کا شاندار  اہتمام کیا جس میں مولاناحافظ غلام مصطفےٰ نقشبندی ، آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی  نیوز انٹر نیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظمی ، تاجر عمران علی چوہدری ،شاہد علی چوہدری(روٹرڈیم) پاکستان اسلامک  اپنڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے موجودہ صدر چوہدری محمد اقبال قاضیاں، مجتبےٰ خادم حسین بٹ،چوہدری علی اعجاز،خالد خان(میڈیا پرسن) ، میاں عمران، یاسین بٹ، سردار یاسر(ایڈووکیٹ) اور دیگر نے شرکت کی۔ میزبان اول میاں عاصم نے تمام  مہمان دوستوں کا ان کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا

اور استقبالیہ کے طور پر ٹھنڈا ٹھنڈ ا بھوک کو تیز کرنے والا ہاضمہ ڈرنک  خدمت میں پیش کیا اور ساتھ ہی واضح کر دیا کہ یہ خصوصی ڈرنک میاں  عمران نے بڑی محنت اور محبت سے آپ معزز مہمانوں کے لئے تیار کیا ہے۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک تمام دوست ایک دوسرے کے ساتھ مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے رہے اس دوران میاں عمران اپنی زبردست حکمت کے ساتھ چانپوں کو تیار کرنے اور اس میں ذائقے کو منتقل کرنے میں اپنے کوکنگ فارمولوں کا استعمال کرتے رہے کچھ دیر بعد نعمت کدے سے آنے والی خوشبو نے اطلاع دی کہ چانپیں تیار  ہو گئی ہیں، تاہم  بلا تاخیر کھانا میز پر چُن دیا گیا،پتیلے  کا ڈھکن ہٹاتےہی نظر آیا چانپوں  پر کریلے کے ٹکڑے بڑی ہی خوبصورتی سے سجائے گئے ہیں جو بہت ہی جاذب نظرہیں۔ تمام دوستوں  نے سیر ہو کر تناول کیا کھانے کے آدھے گھنٹے  بعد خصوصی تیار کردہ میوہ جات بلخصوص پستے سے سجائی گئی مزیدار کھیر مہمانوں کے سامنے پیش  کی گئی دوست کھاتے رہے اور میاں عمران کو کھانوں  کی تیاری پر خراج تحسین  پیش کرتے رہے۔

مولانا غلام مصطفےٰ نقشبندی نے کھانا کھلانے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا ایسے بندے پر اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت ہوتی ہےجو اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ رزق کے ساتھ دستر خوان کو وسیع کردے۔جاوید عظیمی نے کہا میاں عاصم کے آفس میں ذائقے کا سفر جاری ہے۔ کھانا کھلانا انتہائی نیک  عمل ہے اللہ تعالیٰ ان کے رزق اور صحت و تندرستی ، زندگی میں مزید برکت عطا فرمائیں۔ دیگر دوستوں نے بھی کھانا کھلانے کے عمل کو سراہتے ہوئے ان کے حق میں دعائیں کیں، اسی دوران  چوہدری محمد اقبال نے حسب معمول پاکستانی چائے تیار کرکے دوستوں کی خدمت میں پیش کر دی اس دوران پا ل سنگھ بھی مہمانوں کی خدمت میں پیش پیش رہے۔ آخر میں میزبان میاں عاصم اور ان کے ساتھیوں نے مہمانوں کا ان کی شرکت پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔

Loading