ہالینڈ ، چوہدری ناصر کے والد اور چوہدری الیاس کے سسر
حاجی میاں خان مرحوم کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے
کے لئے کمیونٹی کے حضرات فاتحہ خوانی کر رہے ہیں ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ جاوید عظیمی۔۔۔عکاسی جاوید بٹ پیارا )چوہدری ناصرگزشتہ تین ماہ سے اپنے والد کی علالت کے باعث پاکستان میں قیام پذیر اور شب و روز والد حاجی میاں خان کی دیکھ بھال اور خدمت میں مصروف رہے ۔ اس دوران چوہدری الیاس بھی اپنے سسر کی عیادت کے لئے پاکستان تشریف لے گئے مگر طویل علالت کے بعد حاجی میاں خان رضائے الہی سے رحلت فرما گئے۔ چوہدری ناصر نے ہالینڈ واپسی پر اپنے والد مرحوم کے کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے جمعرات 27 فروری 2025پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا ۔ جس میں کمیونٹی کے حضرات کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ تقریب کے بعد ہالینڈ کی پاکستانی کمیونٹی کے حضرات نے ناصر چوہدری ، چوہدری الیاس اور چوہدری زمان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔۔۔