Daily Roshni News

امام سجاد زین العابدین کی شہادت کے سلسلے میں حسینی مشن نیدرلینڈز کے زیر اہتمام امام بارگاہ محفل علی دی ہیگ میں خصوصی انعقادکیا گیا  ۔۔۔۔

امام سجاد زین العابدین کی شہادت کے سلسلے میں حسینی مشن نیدرلینڈز کے زیر اہتمام امام بارگاہ محفل علی دی ہیگ میں خصوصی انعقادکیا گیا  ۔۔۔۔

ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔۔۔ رپورٹ  ۔۔۔۔۔ راجہ فاروق حیدر  )دی ہیگ راجہ فاروق حسینی مشن نیدرلینڈز کے زیر اہتمام  امامبارگاہ محفل علی دی ہیگ میں 25 محرم بسلسلہ شہادت  فرزند امام حسین علیہ سلام  بیمار کر بلا  سید ساجدین    امام  سجاد زین العا بدین کی شہادت کے سلسلے میں مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا  سید اعجاز حسین سیفی نے نظامت کے فرائیض انجام دئیے  مقامی ذاکرین اور شعرا ء کے علاوہ ہندوستان سے آۓ ممتاز عالم دین مولا نا سید جاوید حیدر عابدی نے  فضائیل و مصایب اہل بیت بیان کرتے ہوۓ  امام سید سجاد زین العابدین کے واقعہ کربلا کے بعد  قیدی بنا کر کوفہ شام دربار یزید ملعون کے رقت امیز حا لات بیان کیے   ہر آنکھ اہل بیت کے مصایب پر پرنم تھی  مجلس عزاء میں محبان اہل بیت کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعد ازاں تابوت حضرت سید سجاد  زین العا بدین بھی بر آمد کیا گیا

Loading