پاکستان پیپلزپارٹی وومن ونگ فرانس کی صدرمحترمہ روحی بانو کی زیرصدارت 58 ویں” یوم تاسیس ” کی پروقار تقریب کا انعقاد
فرانس (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔۔ منیر احمد ملک بیورو چیف)اس باوقار تقریب میں پی پی پی کے جیالوں اور جیالیوں کی بھر پور شرکتیوم تاسیس کےپروگرام میں پاکستان پیپلزپارٹی ویمن ونگ فرانس کی جنرل سیکرٹری سارہ کرن ، سینئر نائب صدر فرحت عاشق ؛ نائب صدر فرح کریم ، نائب صدر ستارہ شکیل نے شہید عوام جباب ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو جیسی بہادر اور انقلابی لیڈر کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا
روحی بانو صدر پاکستان پیپلزپارٹی وومن ونگ فرانس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی تھی یہ جدوجہد اور لازوال قربانیوں کا سفر ہے
ذوالفقار علی بھٹو وہ عظیم لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے ملک کی خاطر اپنی قوم کی خاطر موت کو گلے لگایا اپنے اصولوں کا کبھی سودا نہیں کیا ایسے بہادر ذہین اور انقلابی لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں
پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جنہوں نے خون کے نذرانے دئیے
ذوالفقار علی بھٹو نے تاریخ کے اوراق پر وہ گراں قدر خدمات کے نقوش چھوڑے ہیں کہ جنہیں مٹانا ناممکن ہے
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور کی صحت کی خاص دعا کی گئی اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے ساتھ یہ خوبصورت تقریب اپنے اختتام کو پہنچی
ہم سب ان شاء اللہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے فلسفے اور نظریات پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو ایک مضبوط قلعہ بنائیں گے
کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے کے فلک شگاف نعروں سے 58 واں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا. رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس
![]()








